The Voice of Chitral since 2004
Tuesday, 25 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 26 اگست کو خیبر پختونخوا میں عام تعطیل کا اعلان

Chitral Times

۔

پشاور (نمائندہ چترال ٹائمز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے عید میلاد النبی ﷺ، 12 ربیع الاول 1448 ہجری، کے بابرکت موقع پر بدھ 26 اگست 2026 کو صوبہ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

حکومتی فیصلے کے تحت 26 اگست کو صوبے کے سرکاری دفاتر اور سرکاری ادارے بند رہیں گے۔ عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں صوبے بھر میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ مختلف تقریبات، محافلِ میلاد، نعت خوانی اور دیگر پروگرامز منعقد کیے جائیں گے۔

وفاقی حکومت نے بھی 12 ربیع الاول 1448 ہجری کی مناسبت سے 26 اگست 2026 کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر مذکورہ تاریخ کو عام تعطیل کی منظوری دی ہے۔