The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 23 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

کالاش قبیلے کا مذہبی تہوار اوچال اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر، ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد میں شرکت

Chitral Times

کالاش قبیلے کا مذہبی تہوار اوچال اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر، ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد میں شرکت

کالاش قبیلے کا مذہبی تہوار اوچال اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر، ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد میں شرکت

کالاش قبیلے کا مذہبی تہوار اوچال اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر، ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد میں شرکت

.

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) کالاش قبیلے کا مذہبی اور ثقافتی تہوار اوچال   تین روز تک جاری رہنے کے بعد وادی بمبوریت میں اپنی تمام تر رعنائیوں اور روایتی جوش و جذبے کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ فیسٹیول میں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے علاوہ مقامی افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور کالاش ثقافت کے منفرد رنگوں، روایتی رقص اور موسیقی سے محظوظ ہوئے۔

اوچال تہوار کالاش برادری کی جانب سے گندم کی فصل کی کٹائی اور گرمائی چراگاہوں سے حاصل ہونے والی دودھ کی مصنوعات پر اظہارِ تشکر کے طور پر منایا جاتا ہے۔ تہوار کے دوران مختلف مذہبی و ثقافتی رسومات ادا کی گئیں، جبکہ اختتامی روز وادی بمبوریت کے مختلف مقامات انش، برون اور کراکڑ میں کالاشی مردوں اور خواتین نے روایتی لباس میں اجتماعی رقص اور موسیقی کا مظاہرہ کیا۔

کالاشی رقص اور روایتی دھنوں نے وادی میں موجود سیاحوں کو خاص طور پر اپنی جانب متوجہ کیا، جبکہ ملکی و غیر ملکی سیاحوں نے اس منفرد ثقافتی رنگ سے بھرپور لطف اٹھایا۔

فیسٹیول کے کامیاب انعقاد کے لیے کالاش ویلیز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے مختلف انتظامات کیے گئے تھے۔ سیاحوں اور مقامی کمیونٹی نے فیسٹیول کے دوران کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ثقافتی تقریبات کے انعقاد کو کالاش وادیوں میں سیاحت کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا۔

فیسٹیول کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے چترال شہر سے ٹریفک پولیس کی اضافی نفری بھی وادی بمبوریت میں تعینات کی گئی تھی، جبکہ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم عظیم اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران بھی فیسٹیول کے دوران بمبوریت میں موجود رہے اور انتظامات کی نگرانی کی۔

اوچال فیسٹیول کے اختتام پر شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ کالاش قبیلے کی منفرد ثقافت اور روایات کو اجاگر کرنے کے لیے ایسے تہوار مستقبل میں بھی اسی جوش و جذبے سے منعقد کیے جاتے رہیں گے، تاکہ دنیا بھر سے مزید سیاح چترال اور کالاش وادیوں کا رخ کریں۔

chitraltimes kalash festival ochall concludes chitral 1

chitraltimes wazir zada kalash ochall festival scaled chitraltimes wazir zada kalash ochall festival1 scaled chitraltimes kalash festival ochal ochaw bumburate 2 chitraltimes kalash festival ochal ochaw bumburate 1 chitraltimes kalash ochal festival chitral