The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 20 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

کالاش اوچال فیسٹیول: ڈی پی اوکا ڈرون کیمروں کے استعمال پر عائد پابندی پر سختی سے عملدرآمد اور میڈیا کوریج کیلئے این او سی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی

Chitral Times

.
کالاش ویلی( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر نے ۲۰ اگست سے شروع ہونے والے اوچال فیسٹیول کے سلسلے میں وادی کالاش رومبور کا دورہ کیا اور فیسٹیول کے مقام سمیت اطراف میں سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران ڈی پی او نے ایس ڈی پی او اور دیگر متعلقہ پولیس افسران کے ہمراہ فیسٹیول کے مقام، داخلی و خارجی راستوں اور مختلف سیکیورٹی پوائنٹس کا معائنہ کیا۔ انہوں نے پولیس نفری کی تعیناتی، ممکنہ سیکیورٹی خدشات اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

ڈی پی او ریشم جہانگیر نے اوچال فیسٹیول کے دوران ڈرون کیمروں کے استعمال پر عائد پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے میڈیا کوریج کے لیے مقررہ اجازت نامے اور این او سی کی پابندی کو بھی یقینی بنانے پر زور دیا۔

انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ فیسٹیول میں شریک مقامی آبادی، ملکی و غیر ملکی سیاحوں اور دیگر شرکاء کے تحفظ کے لیے مؤثر سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات مکمل رکھے جائیں۔

ڈی پی او نے سیکیورٹی اہلکاروں کو فیسٹیول کے دوران ہائی الرٹ رہنے اور مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی بھی ہدایت کی۔یادرہے کہ تین روزہ فیسٹول 22اگست کو کالاش ویلی میں اختتام پذیر ہوگی۔

chitraltimes dpo lower chitral resham jahangir chaired meeting on kalash festival ochal 2 chitraltimes dpo lower chitral resham jahangir chaired meeting on kalash festival ochal 3

chitraltimes kalash festival ochall concludes chitral 1 chitraltimes kalash festival ochal ochaw bumburate 2 chitraltimes kalash ochal festival chitral chitraltimes wazir zada kalash ochall festival scaled