The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 20 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

گرم چشمہ پولو گراؤنڈ کے مبینہ قبضے کے خلاف مشاورتی اجلاس، انتظامیہ کو تین دن کی ڈیڈ لائن

Chitral Times

گرم چشمہ پولو گراؤنڈ کے مبینہ قبضے کے خلاف مشاورتی اجلاس، انتظامیہ کو تین دن کی ڈیڈ لائن

گرم چشمہ پولو گراؤنڈ کے مبینہ قبضے کے خلاف مشاورتی اجلاس، انتظامیہ کو تین دن کی ڈیڈ لائن

گرم چشمہ پولو گراؤنڈ کے مبینہ قبضے کے خلاف مشاورتی اجلاس، انتظامیہ کو تین دن کی ڈیڈ لائن

.

گرم چشمہ (نمائندہ چترال ٹائمز) گرم چشمہ پولو گراؤنڈ کے مبینہ قبضے اور اس کی حدود میں تبدیلی کے معاملے پر ایل ڈی ایف کی کال پر گرم چشمہ میں تمام اسٹیک ہولڈرز کا ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں علاقے کے سیاسی نمائندوں، معتبرینِ لوٹ کوہ، ڈرائیورز و بازار یونین کے عہدیداران اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس کے شرکاء نے عوامی پولو گراؤنڈ کی حدود میں مبینہ تجاوزات اور معاملے کو مزید متنازع بنانے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ پولو گراؤنڈ علاقے کا ایک قدیمی اور عوامی اثاثہ ہے، اس لیے اس کی اصل حدود اور حیثیت کو ہر صورت برقرار رکھا جانا چاہیے۔

اجلاس کے اختتام پر ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ تین دن کے اندر پولو گراؤنڈ سے پتھر اور مٹی کا ملبہ ہٹا کر اسے اس کی قدیمی حدود میں بحال کیا جائے۔

قرارداد میں پولو گراؤنڈ پر مبینہ قبضے یا تجاوزات کے ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے اور گراؤنڈ میں جاری پولو ٹورنامنٹ کے تمام میچز طے شدہ شیڈول کے مطابق منعقد کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

اجلاس میں واضح کیا گیا کہ اگر ضلعی انتظامیہ نے تین دن کے اندر گراؤنڈ سے ملبہ ہٹا کر اسے اس کی قدیمی حدود میں بحال نہ کیا تو عوامِ لوٹ کوہ خود گراؤنڈ کی بحالی کے لیے عملی اقدام کریں گے۔

شرکاء نے خبردار کیا کہ ایسی صورت میں پیدا ہونے والی کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

chitraltimes garamchashma pologround alleged encrogement 3 chitraltimes garamchashma pologround alleged encrogement 4