The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 20 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

مستوج کے میٹرک امتحان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کے اعزاز میں پروقار تقریب، پوزیشن ہولڈرز میں ایک لاکھ روپے کے نقد انعامات تقسیم

Chitral Times

مستوج کے میٹرک امتحان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کے اعزاز میں پروقار تقریب، پوزیشن ہولڈرز میں ایک لاکھ روپے کے نقد انعامات تقسیم

مستوج کے میٹرک امتحان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کے اعزاز میں پروقار تقریب، پوزیشن ہولڈرز میں ایک لاکھ روپے کے نقد انعامات تقسیم

مستوج کے میٹرک امتحان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کے اعزاز میں پروقار تقریب، پوزیشن ہولڈرز میں ایک لاکھ روپے کے نقد انعامات تقسیم

.

مستوج (نمائندہ چترال ٹائمز) میٹرک کے سالانہ امتحان میں مستوج کے مختلف تعلیمی اداروں سے ٹاپ تین پوزیشنیں حاصل کرنے والے ہونہار طلبہ کے اعزاز میں ایک پروقار آغا خان اسکول مستوج میں تقریب منعقد ہوئی، جس میں طلبہ کی شاندار تعلیمی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی۔

تقریب میں مستوج کے عمائدین، آغا خان ایجوکیشن سروس پاکستان کے اعلیٰ حکام، آغا خان اسکول مستوج کے پرنسپل، اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر دیگر مخیر حضرات نے بھی پوزیشن ہولڈرز میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔

تقریب کے دوران میٹرک امتحانات میں مستوج کے مختلف اسکولوں میں پہلی تین پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبہ کو بی بی فاطمہ اسکالرشپ کے تحت مجموعی طور پر ایک لاکھ روپے کے نقد انعامات سے نوازا گیا۔ یہ سکالرشپس ایک مخیر شخصیت کی طرف سے دیئے گئے۔ انھوں نے نام نہ لینے کی تاکید کی ہے۔

پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ ملیکہ ظفر دختر ظفر احمد کو 50 ہزار روپے، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم فواد عالم تاج ولد منظور حسین تاج کو 30 ہزار روپے جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ آمنہ دختر عبد الناصر کو 20 ہزار روپے نقد انعام دیا گیا۔

ٹاپ تین پوزیشنوں میں سے دو پوزیشنیں آغا خان اسکول مستوج کے طلبہ نے حاصل کیں، جبکہ تیسری پوزیشن آرمی پبلک اسکول مستوج کے طالب علم نے حاصل کی۔

مقررین نے طلبہ کی غیر معمولی تعلیمی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ محنت، لگن، مستقل مزاجی اور معیاری تعلیم کے حصول کا عزم ہی کامیابی کی بنیاد ہے۔ انہوں نے پوزیشن ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ اپنی اس کامیابی کو مستقبل کی مزید کامیابیوں کی بنیاد بنائیں اور تعلیم کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے علاقے اور ملک کا نام روشن کریں۔

تقریب کے شرکاء نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے نقد انعامات اور اسکالرشپ کے اجرا کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات نہ صرف ہونہار طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں بلکہ دیگر طلبہ میں بھی محنت اور بہتر تعلیمی کارکردگی کا جذبہ پیدا کرتے ہیں۔

chitraltimes mastuj schlorship distributes 2 chitraltimes mastuj schlorship distributes 7 chitraltimes mastuj schlorship distributes 8 chitraltimes mastuj schlorship distributes 4 chitraltimes mastuj schlorship distributes 9 chitraltimes mastuj schlorship distributes 5 chitraltimes mastuj schlorship distributes 3 chitraltimes mastuj schlorship distributes 11