The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 20 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

حکومت سندھ کی جانب سے چترال کے سیلاب متاثرین کے لیے 10 ٹرک امدادی سامان چترال پہنچ گئے، ہلال احمر کے زیراہتمام متاثرین میں تقسیم

Chitral Times

حکومت سندھ کی جانب سے چترال کے سیلاب متاثرین کے لیے 10 ٹرک امدادی سامان چترال پہنچ گئے، ہلال احمر کے زیراہتمام متاثرین میں تقسیم

حکومت سندھ کی جانب سے چترال کے سیلاب متاثرین کے لیے 10 ٹرک امدادی سامان چترال پہنچ گئے، ہلال احمر کے زیراہتمام متاثرین میں تقسیم

حکومت سندھ کی جانب سے چترال کے سیلاب متاثرین کے لیے 10 ٹرک امدادی سامان چترال پہنچ گئے، ہلال احمر کے زیراہتمام متاثرین میں تقسیم

۔

چترال (ڈیلی چترال نیوز)  پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچا کی نگرانی میں سندھ حکومت کی جانب سے چترال کے حالیہ سیلاب متاثرین کے لیے بھیجا گیا 10 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان ہلالِ احمر پاکستان کے ذریعے مستحق متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کر دیا گیا۔

امدادی سامان کی تقسیم کی تقریب میں سابق وفاقی وزیر نجم الدین خان، سابق صوبائی وزیر و صوبائی نائب صدر پیپلز پارٹی سلیم خان، شہزادہ خالد پرویز ، چیئرمین ہلالِ احمر خیبرپختونخوا فرزند علی وزیر، ڈویژنل صدر ملک عظمت خان، سابق امیدوار نوابزادہ کامران زیب خان، فضل حق، عالمزیب ایڈوکیٹ اپر چترال کے صدر سید شیر حسین، جنرل سیکرٹری قاضی فیصل، نظارہ ولی شاہ، میر دولہ جان اور دیگر پارٹی رہنماؤں و کارکنوں نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید محمد علی شاہ باچا نے کہا کہ پیپلز پارٹی مشکل کی اس گھڑی میں چترال کے سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور حکومتِ سندھ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چترال کے متاثرین کے لیے بروقت امداد بھیجنا بین الصوبائی تعاون اور قومی یکجہتی کی بہترین مثال ہے۔

انہوں نے امدادی سامان متاثرین تک پہنچانے اور تقسیم کرنے میں ہلالِ احمر پاکستان کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ قدرتی آفات کے دوران حکومتوں، فلاحی اداروں اور متعلقہ محکموں کا باہمی تعاون متاثرین کو بروقت ریلیف فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صوبائی نائب صدر سلیم خان نے کہا کہ چترال میں جب بھی قدرتی آفت آئی، پیپلز پارٹی نے عوام کا ساتھ دیا۔ انہوں نے بتایا کہ حالیہ سیلاب کے بعد انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے چترال کے متاثرین کی مدد کی اپیل کی، جس پر سندھ حکومت کی جانب سے فوری طور پر کراچی سے 10 ٹرک امدادی سامان چترال روانہ کیا گیا۔

سلیم خان نے بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، صوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچا اور چیئرمین ہلالِ احمر فرزند علی وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی مشکل حالات اور قدرتی آفات میں چترالی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

ہلالِ احمر چترال کے سیکرٹری اعجاز الرحمن نے بتایا کہ امدادی سامان میں واٹر فلٹریشن پلانٹس، واٹر ٹینکس، خیمے، کمبل، کچن سیٹس، اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری سامان شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ امدادی سامان ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے سروے اور مرتب کردہ فہرست کے مطابق مستحق سیلاب متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے، تاکہ امداد حقیقی متاثرین تک شفاف انداز میں پہنچائی جا سکے۔

chitraltimes relief from sindh govt distributes among flood effectees of chitral 1 chitraltimes relief from sindh govt distributes among flood effectees of chitral 2 chitraltimes relief from sindh govt distributes among flood effectees of chitral 5