The Voice of Chitral since 2004
Monday, 17 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال سمیت بالائی علاقوں میں 17 اگست سے بارشوں کا نیا سلسلہ، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا خدشہ

Chitral Times

چترال سمیت بالائی علاقوں میں 17 اگست سے بارشوں کا نیا سلسلہ، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا خدشہ

چترال سمیت بالائی علاقوں میں 17 اگست سے بارشوں کا نیا سلسلہ، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا خدشہ

چترال سمیت بالائی علاقوں میں 17 اگست سے بارشوں کا نیا سلسلہ، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا خدشہ

۔

اسلام آباد (نمائندہ چترال ٹائمز ) محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون ہواؤں کا سلسلہ جاری رہنے اور 17 اگست سے مغربی ہواؤں کے نئے سلسلے کے داخل ہونے کی پیش گوئی کی ہے، جس کے باعث بالائی اور وسطی علاقوں میں 21 اگست تک وقفے وقفے سے بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے چترال، دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، ہنگو، کرم، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور اور مردان میں 17 اگست کی شام یا رات سے 21 اگست تک وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے۔

کرم، ٹانک، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں اور وزیرستان میں 20 اور 21 اگست کو بارش کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان کے دیامر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے اور شگر میں 18 سے 21 اگست تک بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

آزاد کشمیر میں 16 اگست کی شام یا رات سے 21 اگست تک وقفے وقفے سے بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، چکوال، اٹک، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، میانوالی اور دیگر بالائی پنجاب کے علاقوں میں بھی 16 سے 21 اگست کے دوران بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 17 سے 20 اگست کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، مردان، صوابی، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور لاہور کے نشیبی علاقوں میں شدید بارش کے باعث شہری سیلاب کا خدشہ ہے۔

اسی طرح خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے۔

محکمہ موسمیات نے سیاحوں اور مسافروں کو دورانِ سفر احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ کسانوں کو موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے زرعی سرگرمیاں ترتیب دینے اور مویشیوں کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

تمام متعلقہ اداروں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کریں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے الرٹ رہیں۔