The Voice of Chitral since 2004
Monday, 17 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال سے ایس پی غازی محمد خالد خان تمغۂ شجاعت کے لیے نامزد جبکہ پرنسپل مس کیری کو تمغہ امتیازسے نوازا جائیگا

Chitral Times

چترال سے ایس پی غازی محمد خالد خان تمغۂ شجاعت کے لیے نامزد جبکہ پرنسپل مس کیری کو تمغہ امتیازسے نوازا جائیگا

چترال سے ایس پی غازی محمد خالد خان تمغۂ شجاعت کے لیے نامزد جبکہ پرنسپل مس کیری کو تمغہ امتیازسے نوازا جائیگا

چترال سے ایس پی غازی محمد خالد خان تمغۂ شجاعت کے لیے نامزد جبکہ پرنسپل مس کیری کو تمغہ امتیازسے نوازا جائیگا

.

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) اپر چترال کے گاؤں اجنو سے تعلق رکھنے والے اے ۔آئی ۔ جی ۔ غازی محمد خالد خان کو دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں بہادری، فرض شناسی اور پیشہ ورانہ قیادت کا مظاہرہ کرنے پر تمغۂ شجاعت کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

محمد خالد خان نے جولائی 2025 میں ہنگو کے علاقے زرگری شناواری میں دہشت گردوں کے خلاف ایک بڑے آپریشن کے دوران اپنی ٹیم کی قیادت فرنٹ لائن سے کی۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں وہ خود بھی زخمی ہوئے، تاہم انہوں نے حوصلہ نہیں ہارا اور اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں۔

کارروائی کے نتیجے میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ غازی محمد خالد خان کی جرات، بہادری، قیادت اور فرض شناسی کے اعتراف میں انہیں پاکستان کے اعلیٰ اعزاز تمغۂ شجاعت کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

غازی محمد خالد خان کی یہ کامیابی ان کے خاندان اور آبائی گاؤں اجنو کے ساتھ ساتھ اپر چترال اور پورے چترال کے لیے بھی باعثِ فخر قرار دی جا رہی ہے۔

علاقہ مکینوں اور سماجی حلقوں نے غازی محمد خالد خان کو ان کی بہادری اور قومی خدمت پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے افسران نہ صرف پولیس فورس کا وقار بلند کرتے ہیں بلکہ نوجوان نسل کے لیے بھی جرات، فرض شناسی اور حب الوطنی کی مثال بنتے ہیں۔
یادرہے کہ اے۔آئی ۔جی ۔ غازی محمد خالد چترال کی معروف لیجنڈری شخصیت غازی محمد عیسیٰ کے نواسے ہیں، ان کی بہادری کو لوگ اب بھی سنہرے الفاظ سے کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج ان کا نواسہ بھی دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہوئے تھے ۔ جس کو ریاست پاکستان نے توثیق کرتے ہوئے انھیں اس اعزاز سے نوازا ہے۔ جو ۲۳مارچ کے دن انھیں دیا جائیگا۔

دریں اثنا چترال کے معروف درسگاہ دی لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج کے پرنسپل مس کیری کو ان کی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز سے نوازا گیا ہے،

chitraltimes dc lower chitral raw hashim azeem visit the langlands school college 3