The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 13 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

سیلاب کے بعد بحالی: بروز میں چترال پشاور روڈ ٹریفک کے لیے بحال، گرم چشمہ اور مدک لشٹ روڈ پر کام جاری 

Chitral Times

سیلاب کے بعد بحالی: بروز میں چترال پشاور روڈ ٹریفک کے لیے بحال، گرم چشمہ اور مدک لشٹ روڈ پر کام جاری 

سیلاب کے بعد بحالی: بروز میں چترال پشاور روڈ ٹریفک کے لیے بحال، گرم چشمہ اور مدک لشٹ روڈ پر کام جاری 

سیلاب کے بعد بحالی: بروز میں چترال پشاور روڈ ٹریفک کے لیے بحال، گرم چشمہ اور مدک لشٹ روڈ پر کام جاری

۔

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) حالیہ سیلاب کے بعد لوئر چترال کے متاثرہ علاقوں میں امدادی، نقصانات کے تخمینے، بحالی اور سڑکوں کی بحالی کی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم عظیم کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے متاثرہ علاقوں میں مسلسل متحرک ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز ریاض احمد نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عیسی کے ہمراہ بروز اور ملحقہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ متاثرہ علاقوں میں نقصانات کے تخمینے اور اسیسمنٹ کے لیے خصوصی ٹیمیں بھی تعینات کر دی گئی ہیں، جبکہ نقصانات کا باقاعدہ جائزہ لینے کا عمل جاری ہے۔

دوسری جانب متعلقہ اداروں اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) کی شب و روز کوششوں کے نتیجے میں  گمبز اور بروز کے مقام پر قومی شاہراہ این-45 کو ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے, دیگر متاثرہ مقامات پر بھی سڑکوں اور انفراسٹرکچر کی بحالی کا کام جاری ہے۔

ادھر گرم چشمہ روڈ پر بھی روڈ کلیئرنس اور بحالی کا آپریشن بلا تعطل جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کی ہدایات پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی زیرِ نگرانی متاثرہ مقامات سے ملبہ ہٹانے کے ساتھ ساتھ حفاظتی دیواروں (Protection Walls) کی تعمیر و بحالی کا کام بھی جاری ہے۔

متعلقہ ٹیمیں سڑک کو ٹریفک کے لیے محفوظ بنانے اور آمدورفت بحال رکھنے کے لیے موقع پر مسلسل موجود ہیں، جبکہ بحالی کے کام کو مزید تیز کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اسی طرح مڈک لشٹ روڈ پر بھی محکمہ مواصلات و تعمیرات (C&W) کی زیرِ نگرانی روڈ کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ متعلقہ ٹیمیں بھاری مشینری کے ذریعے سڑک سے سیلابی ملبہ اور دیگر رکاوٹیں ہٹانے میں مصروف ہیں تاکہ آمدورفت جلد از جلد بحال کی جا سکے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں بحالی کی سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور سڑکوں سمیت دیگر بنیادی انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

chitraltimes chitral lower road clearence after flood 3 chitraltimes chitral lower road clearence after flood 4 chitraltimes chitral lower road clearence after flood 5 chitraltimes chitral lower road clearence after flood 1

chitraltimes chitral lower road clearence after flood 2