The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 6 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال۔بونی۔مستوج روڈ دو روز بعد ٹریفک کے لیے بحال، مختلف ویلیز روڈ تاحال بند

Chitral Times

چترال۔بونی۔مستوج روڈ دو روز بعد ٹریفک کے لیے بحال، مختلف ویلیز روڈ تاحال بند

چترال۔بونی۔مستوج روڈ دو روز بعد ٹریفک کے لیے بحال، مختلف ویلیز روڈ تاحال بند
Screenshot

چترال۔بونی۔مستوج روڈ دو روز بعد ٹریفک کے لیے بحال، مختلف ویلیز روڈ تاحال بند

۔

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) حالیہ سیلابی صورتحال کے باعث متاثر ہونے والی چترال۔بونی۔مستوج شندور روڈ دو روز بند رہنے کے بعد بدھ کی سہ پہر دوبارہ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق کوراغ کے مقام پر سیلابی ریلے کے باعث دریا برد ہونے والے سڑک کے حصے کی بحالی کے لیے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) کی بھاری مشینری مسلسل کام میں مصروف رہی۔ بحالی کے کام کی نگرانی ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عمران خان نے خود موقع پر موجود رہ کر کی، جس کے نتیجے میں سڑک کو مختصر وقت میں ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا۔

دوسری جانب چترال۔پشاور روڈ گزشتہ روز ہی ٹریفک کے لیے بحال کر دی گئی تھی، تاہم چترال۔گرم چشمہ روڈ متعدد مقامات پر سیلابی ریلوں سے شدید متاثر ہونے کے باعث تاحال ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔

اسی طرح کریم آباد ویلی روڈ، شیشی کوہ روڈ اور مدک لشٹ روڈ بھی مختلف مقامات پر سڑکوں کو پہنچنے والے نقصان کے باعث تاحال بند ہیں۔

ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال راو ہاشم عظیم کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں کی بحالی کے لیے بھاری مشینری تعینات کر رکھی ہے، جہاں ملبہ ہٹانے اور سڑکوں کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے۔

انتظامیہ کے مطابق اگر موسم سازگار رہا تو چترال۔گرم چشمہ روڈ کو کل ٹریفک کے لیے بحال کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ دیگر وادیوں کی سڑکوں پر بھی بحالی کا کام جاری ہے اور انہیں مرحلہ وار ٹریفک کے لیے کھولا جائے گا۔

chitraltimes chitral booni mastuj road re open in kuragh after flood hit 2 chitraltimes chitral booni mastuj road re open in kuragh after flood hit 3 chitraltimes chitral booni mastuj road re open in kuragh after flood hit 4

chitraltimes chitral booni mastuj road re open in kuragh after flood hit 5
 
chitraltimes chitral booni mastuj road re open in kuragh after flood hit 6