The Voice of Chitral since 2004
Wednesday, 5 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

دریا گرم چشمہ میں سیلابی ریلے: انگرغوں واٹر سپلائی اسکیم سے پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل، ٹی ایم او کی شہریوں سے احتیاط کی اپیل

Chitral Times

۔
​چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) گرم چشمہ دریا میں آنے والے سیلابی ریلے کے باعث  چترال شہر کی انگرغوں واٹر سپلائی اسکیم کے ہیڈ ورکس پر گدلا پانی چشمے کے صاف پانی میں شامل ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں عوامی صحت کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے شہر کو پانی کی فراہمی عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔

​ترجمان کے مطابق متعلقہ محکمہ اور فنی عملہ صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے۔ جیسے ہی پانی کا معیار محفوظ اور استعمال کے قابل ہوگا، شہر کو واٹر سپلائی کی فراہمی بلا تاخیر بحال کر دی جائے گی۔ انتظامیہ نے شہریوں کو درپیش عارضی تکلیف پر معذرت کا اظہار کرتے ہوئے ان سے تعاون کی درخواست کی ہے۔

​اس سلسلے میں تحصیل میونسپل آفیسر (ٹی ایم او) حیدر ایوب خان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ موجودہ صورتحال اور پانی کی ممکنہ قلت کے پیشِ نظر پانی کے استعمال میں شدید احتیاط برتیں اور غیر ضروری یا ضرورت سے زیادہ استعمال سے مکمل گریز کریں۔

​ٹی ایم او حیدر ایوب خان کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پانی کی بندش کی وجہ سے درپیش مشکلات کا مکمل احساس ہے اور ٹی ایم اے کا عملہ متاثرین کو بروقت پانی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ بحالی کے کاموں میں دن رات مصروفِ عمل ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اس مشکل وقت میں محکمے کے ساتھ پورا تعاون کریں تاکہ بحالی کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جا سکے۔

chitraltimes angar ghon water supply scheme chitral 2