The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 26 July 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

نشہ آور ادویات صرف اور صرف ڈاکٹر کے نسخے پر ہی فروخت کریں، ڈرگ انسپکٹر کا چترال میں ایک اگہی سیمینار سے خطاب

Chitral Times

.
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈرگ انسپکٹر چترال ڈاکٹر نعمت اللہ نے کہا ہے کہ کنٹرولڈ ادویات کے غلط اور غیر قانونی استعمال کو آہنی ہاتھوں سے روکا جا رہا ہے کیونکہ یہ انسانی صحت اور زندگی کے لیے ایک مہلک خطرہ ہے۔وہ چترال ٹاؤن میں فارماسیوٹیکل ڈسٹری بیوٹرز، کیمسٹس اور ڈرگسٹس کے ایک آگہی سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کیمسٹوں کو سخت وارننگ دی کہ وہ نشہ آور ادویات صرف اور صرف ڈاکٹر کے نسخے پر ہی فروخت کریں، بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

چترال فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل (CPDC) اور پاکستان کیمسٹس اینڈ ڈرگسٹس ایسوسی ایشن (PCDA) چترال کی مشترکہ انتظام سے یہ سیمینار منعقد ہوا جس میں چترال ٹاؤن کے علاوہ گرم چشمہ اور ایون سے کیمسٹ برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔صدر سی پی ڈی سی فخر عالم اور پی سی ڈی اے کے رحمت الٰہی تقریب میں موجود تھے۔سیمینار کے بعد ٹاؤن ہال سے ایک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جو چترال پریس کلب پر جا کر اختتام پذیر ہوئی۔

chitraltimes chemists group photo chitral