The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 26 July 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

بیرون ملک مختلف یونیورسٹیوں کے طلباو طالبات کا چترال پریس کلب کا دورہ 

Chitral Times

۔

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) بیرون ملک مختلف یونیورسٹیوں سے وزیر اعظم پاکستان کی دعوت پر اسلام آباد میں ایک کنونشن میں شرکت کرنے والی 35رکنی وفد کے دس ارکان نے چترال کے دورے کے دوران چترال پریس کلب میں صحافیوں سے ملاقات کی جن کی قیادت چترال کے سینئر صحافی محمد رحیم بیگ کی بیٹی اور ایک بیرونی یونیورسٹی میں ریسرچ سکالر صباحت رحیم بیگ کررہی تھی جبکہ وفد میں بنگلہ دیش، قازقستان اور دوسرے ممالک کے ارکان بھی شامل تھے۔ وفد کے ارکان نے چترال کی تاریخ اور قدیم تہذیب وثقافت میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین اور دوسروں نے انہیں علاقے کی تاریخی اہمیت پر بریفنگ دی۔