The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 16 July 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ڈی پی او چترال لوئیر کا  ڈی ایس بی اسٹاف کو جرائم  کے خلاف متحرک اورمؤثر انٹیلی جنس نیٹ ورک یقینی بنانے کی ہدایت 

Chitral Times

۔

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) اجلاس میں انٹیلی جنس امور، سکیورٹی صورتحال اور جرائم کی روک تھام سے متعلق مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈی پی او نے ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر، اشتہاری ملزمان، عادی مجرمان، منشیات فروشوں اور مشتبہ افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جائے، حساس معلومات بروقت جمع کرکے متعلقہ افسران تک پہنچائی جائیں اور تمام ریکارڈ کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ رکھا جائے۔

انہوں نے زور دیا کہ انٹیلی جنس پر مبنی پولیسنگ کو مزید مؤثر بنایا جائے، بین الادارہ تعاون کو فروغ دیا جائے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور دہشت گردی سمیت ہر قسم کے جرائم کی بروقت روک تھام کے لیے پیشہ ورانہ مہارت اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جائے۔

دریں اثنا، ڈی پی او آفس بلچ میں ریشم جہانگیر کی زیر صدارت لوئر چترال پولیس کا ہفتہ وار اردلی روم بھی منعقد ہوا، جس میں افسران اور اہلکاروں کے مسائل سنے گئے اور ان کے حل کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

اردلی روم سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او ریشم جہانگیر نے کہا کہ لوئر چترال پولیس میں میرٹ، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ غفلت، بدانتظامی اور ناقص کارکردگی کی کوئی گنجائش نہیں، جبکہ ایمانداری، فرض شناسی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فرائض میں کوتاہی برتنے والوں کے خلاف بلاامتیاز محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ پولیس کی کارکردگی مزید بہتر اور عوام کا اعتماد مضبوط بنایا جا سکے۔

chitraltimes dpo chitral lower resham jahangir 2

chitraltimes dpo chitral lower resham jahangir 1