The Voice of Chitral since 2004
Monday, 13 July 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

لوئر چترال: ڈی پی او ریشم جہانگیر کی بمبوریت میں کیلاش و سنی عمائدین سے ملاقات، امن، سیاحت اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور

Chitral Times

لوئر چترال: ڈی پی او ریشم جہانگیر کی بمبوریت میں کیلاش و سنی عمائدین سے ملاقات، امن، سیاحت اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور

لوئر چترال: ڈی پی او ریشم جہانگیر کی بمبوریت میں کیلاش و سنی عمائدین سے ملاقات، امن، سیاحت اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور

لوئر چترال: ڈی پی او ریشم جہانگیر کی بمبوریت میں کیلاش و سنی عمائدین سے ملاقات، امن، سیاحت اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور

۔

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) لوئر چترال ریشم جہانگیر (PSP) نے وادی بمبوریت کا دورہ کرتے ہوئے کیلاش اور سنی برادری کے عمائدین سے اہم ملاقات کی، جس میں بین المذاہب ہم آہنگی، امن و امان کے فروغ، سیاحوں کو محفوظ ماحول کی فراہمی اور پولیس و عوام کے درمیان باہمی اعتماد کے استحکام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ایس ڈی پی او سرکل بمبوریت حسن اللہ، سابق مشیر وزیراعلیٰ برائے اقلیتی امور وزیرزادہ، ایس ایچ او تھانہ بمبوریت سب انسپکٹر رحیم بیگ کے علاوہ کیلاش اور سنی کمیونٹی کے معزز عمائدین نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر ڈی پی او ریشم جہانگیر نے کہا کہ لوئر چترال اپنی مذہبی رواداری، پائیدار امن اور قدرتی حسن کی وجہ سے دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی و غیرملکی سیاحوں کو محفوظ، پُرامن اور دوستانہ ماحول فراہم کرنا چترال پولیس کی اولین ترجیح ہے تاکہ وہ خوشگوار یادیں لے کر واپس جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں مزید تیز کی جا رہی ہیں تاکہ نوجوان نسل کو اس ناسور سے محفوظ رکھا جا سکے۔ انہوں نے کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف جاری خصوصی مہم کا ذکر کرتے ہوئے والدین پر زور دیا کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد میں پولیس سے تعاون کریں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

کیلاش اور سنی برادری کے عمائدین نے ڈی پی او کی عوام دوست پالیسی، منشیات کے خلاف مؤثر اقدامات، کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف مہم، سیاحوں کے تحفظ کے انتظامات اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

دریں اثنا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر نے پولیس اسٹیشن رمبور کا بھی تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے تھانے کی سیکیورٹی، روزنامچہ، زیرِ تفتیش مقدمات، حوالات، ریکارڈ اور مجموعی انتظامی امور کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے افسران و اہلکاروں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے عوام دوست پولیسنگ، مؤثر امن و امان اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی بہترین انداز میں انجام دہی پر زور دیا۔

ڈی پی او نے ہدایت کی کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، زیرِ التوا مقدمات کو میرٹ پر یکسو کیا جائے، منشیات فروشوں، جرائم پیشہ عناصر اور امن عامہ میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جائیں، جبکہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی اور فوری داد رسی کو اولین ترجیح دی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس افسران و اہلکار ایمانداری، دیانتداری اور پیشہ ورانہ مہارت کو اپنا شعار بناتے ہوئے فرائض انجام دیں تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد مزید مضبوط ہو اور ضلع بھر میں امن و امان کی فضا برقرار رہے۔

chitraltimes dpo chitral lower resham jahangir visit kalash valley 3

chitraltimes dpo chitral lower resham jahangir visit kalash valley 2

chitraltimes dpo chitral lower resham jahangir visit kalash valley 1