The Voice of Chitral since 2004
Tuesday, 14 July 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

خیبرپختونخوا میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف حتمی کریک ڈاؤن شروع

Chitral Times

خیبرپختونخوا میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف حتمی کریک ڈاؤن شروع

خیبرپختونخوا میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف حتمی کریک ڈاؤن شروع

خیبرپختونخوا میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف حتمی کریک ڈاؤن شروع

.
پشاور (اے پی پی) خیبرپختونخوا میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف حتمی مرحلے کا کریک ڈاؤن باضابطہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق حکومتی ہدایات کی روشنی میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بغیر قانونی دستاویزات کے مقیم افغان باشندوں کی گرفتاری اور بے دخلی کا عمل تیز کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع، خصوصاً پشاور میں کارروائیاں جاری ہیں۔ اس مقصد کے لیے خصوصی ٹیمیں سردار احمد جان کالونی، سردار کالونی، افغان کالونی، وزیر کالونی، قاضی کلے، لشکر کلے، ناصر باغ، بورڈ بازار، چمکنی اور رنگ روڈ سمیت مختلف علاقوں میں تعینات کی گئی ہیں۔

کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم افغان خاندانوں کو عارضی طور پر ناصر باغ ٹرانزٹ سینٹر منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں ان کی شناخت اور دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد طورخم سرحد کے راستے افغانستان واپس بھیجا جائے گا۔

حکومت نے واضح کیا ہے کہ غیر قانونی افغان باشندوں کو رہائشی یا تجارتی املاک کرائے پر دینے والے مقامی مالکان کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور ان کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔

حکام کے مطابق کریک ڈاؤن کا مقصد ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں سے متعلق حکومتی پالیسی پر مؤثر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔