The Voice of Chitral since 2004
Tuesday, 14 July 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے گندم خریداری کیلئے نقد 15.6 ارب روپے محکمہ فوڈ کو جاری کر دئیے ہیں۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم 

Chitral Times

محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے گندم خریداری کیلئے نقد 15.6 ارب روپے محکمہ فوڈ کو جاری کر دئیے ہیں۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم 

محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے گندم خریداری کیلئے نقد 15.6 ارب روپے محکمہ فوڈ کو جاری کر دئیے ہیں۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم 

محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے گندم خریداری کیلئے نقد 15.6 ارب روپے محکمہ فوڈ کو جاری کر دئیے ہیں۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم

.
پشاور (نمائندہ چترال ٹائمز) وزیراعلیخیبرپختونخوا کیمشیر برائے خزانہ مزمل اسلم نے ملک میں گندم بحران اور زیادہ قمیتوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شھباز شریف حکومت کے چار سالوں میں تیسری دفعہ گندم بحران شدت اختیار کر رہا ہے اور اس میں بڑا قصور پنجاب حکومت کی غلط پالیسیوں کا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے گزشتہ روز اپنے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کیا۔ مزمل اسلم نے کہا کہ عوام کی توجہ پٹرولیم لیوی پر ڈال کر گندم بحران سے ہٹائی جارہی ہے اور ملک میں اس وقت تاریخ کی بلند ترین سطح پر آٹے اور گندم کے نرخ ہیں جبکہ ابھی گندم سیسزن کے گزرے صرف تین ماہ ہوئے ہیں۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ کراچی سے پشاور تک گندم 100 کلو 11,600 روپے میں دستیاب ہے جبکہ مارکیٹ میں گندم 115 روپے فی کلو جبکہ ا ٹا 130 سے 150 روپے فی کلو مل رہا ہے اور 2022 میی یہی آٹا 65 سے 70 روپے فی کلو ملتا تھا۔ مزمل اسلم نے کہا کہ اندازہ لگائیں گندم کی قیمت دگنی ہونے کے باوجود کسان بدحال اور دیوالیہ ہوچکا ہے گندم نرخ میں اضافہ بجلی، کھاد اور ڈیزل کی مہنگی قیمتوں کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت فوڈ ان سکیور (غیر محفوظ) ممالک میں شمار کیا جارہا ہے اور موجودہ سنگین حالات میں پنجاب نے خیبر پختونخوا پر غیر اعلانیہ گندم اور آٹے کی ترسیل میں کمی برقرار رکھی ہے جبکہ سندھ کی گندم بزریعہ بلوچستان لانے کی کوشش کی تو اس پر بھی رکاوٹیں کھڑی کردی گئیں۔ مزمل اسلم نے کہا کہ اس ایشو کو وزیر اعلی سہیل آفریدی نے میں نے بذات خود اور چیف سیکریٹری نے وفاق اور پنجاب کے ساتھ بار بار اٹھایا۔

مزمل اسلم نے کہا کہ محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے گندم خریداری کیلئے نقد 15.6 ارب روپے محکمہخوراک کو جاری کر دئیے ہیں اور خیبرپختونخوا کو ایک لاکھ پچاس ہزار ٹن (150000,) گندم کی پاسکو سے ترسیل شروع ہو جائے گی اس کے علاوہ مزید پچاس ہزار ٹن (50000) گندم کی پاسکو سے سپلائی کا معائدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں اپنی ضرورت کی چار نسبت ایک (1/4) گندم پیداوار ہے اور گندم خریداری میں خیبرپختونخوا کا دارومدار پنجاب پر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت گندم کے زخائر350000 ٹن سے تجاوز کر جائیں گے جس سے صوبے کے گوداموں میں گنجائش ختم ہو جائے گی جو بغیر قرض کے اپنے وسائل سے خیبر پختونخوا کے پاس یہی ذخائر تاریخ کے بلند ترین ہونگے اور چیف سکریٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ اور سیکرٹری فوڈ شاہ محمود گندم نرخوں میں استحکام لانے کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کو 70 ہزارٹن گندم مہیا کرنے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔ مزمل اسلم نے کہا کہ ملک میں اتنی بدترین گندم صورتحال سیزن کے ابتدائی تین ماہ کے اندر 78 سالوں میں نہیں دیکھی گئی ہے۔