The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 12 July 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ڈی پی او لوئر چترال کا جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم، ناقص کارکردگی پر پانچ ایس ایچ اوز کو شوکاز نوٹس  

Chitral Times

.

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) لوئر چترال ریشم جہانگیر (PSP) کی زیرِ صدارت ڈی پی او آفس بلچ میں اہم کرائم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ضلع بھر میں امن و امان، سنگین مقدمات کی تفتیش، اشتہاری ملزمان کی گرفتاری، جرائم کی روک تھام، پولیس کی مجموعی کارکردگی اور عوامی خدمت سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ایس پی انویسٹی گیشن اقبال کریم، ایس پی ایلیٹ فورس عتیق الرحمن، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اقبال الدین، ایس ڈی پی او سرکل لٹکوہ احمد عیسیٰ، ایس ڈی پی او سرکل چترال سجاد حسین، ایس ڈی پی او سرکل بمبوریت حسن اللہ، ایس ڈی پی او سرکل دروش رحمان یوسف، ڈی ایس پی لیگل شیر محسن الملک، ضلع بھر کے ایس ایچ اوز، تفتیشی افسران اور دیگر متعلقہ پولیس افسران نے شرکت کی۔

ڈی پی او ریشم جہانگیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے واضح ہدایات جاری کیں کہ جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں، سماج دشمن عناصر اور قانون شکن افراد کے خلاف بلاامتیاز، فیصلہ کن اور مؤثر کارروائیاں مزید تیز کی جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ منشیات فروشوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے جائیں اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔

انہوں نے ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کم عمر ڈرائیوروں، بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں، خطرناک ڈرائیونگ، اوورلوڈنگ اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اجلاس کے دوران ڈی پی او نے تمام تھانوں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور منشیات فروشوں کے خلاف ناقص کارکردگی پر پانچ ایس ایچ اوز کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے وضاحت طلب کر لی۔

میٹنگ کے اختتام پر ڈی پی او لوئر چترال ریشم جہانگیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع میں امن و امان کے قیام، جرائم کے خاتمے، منشیات کے ناسور کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن، ٹریفک نظم و ضبط کے فروغ اور عوام کو فوری، شفاف اور باوقار پولیس سروس کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

chitraltimes dpo reshum jahangir chaired crime meeting