The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 12 July 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال میں بجلی اور انٹرنیٹ کی غیر اعلانیہ بندش، عوام سراپا احتجاج، وزیراعظم اور متعلقہ اداروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ

Chitral Times

۔

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)  چترال میں بجلی اور انٹرنیٹ صارفین نے وزیراعظم پاکستان، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور انٹرنیٹ سروسز کی بار بار معطلی کا فوری نوٹس لیا جائے، کیونکہ ان مسائل نے عوام کی روزمرہ زندگی، کاروبار، تعلیم اور سرکاری و نجی امور کو شدید متاثر کر رکھا ہے۔

صارفین نے میڈیا کو بتایا کہ گولین گول ہائیڈرو پاور منصوبے سے 108 میگاواٹ بجلی پیدا ہونے کے باوجود چترال میں کئی کئی گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، جس کا کوئی جواز نظر نہیں آتا۔ ان کے مطابق ضلع کے مختلف علاقوں میں روزانہ پانچ سے آٹھ گھنٹے تک بجلی کی بندش معمول بن چکی ہے، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

شہریوں نے یہ شکایت بھی کی کہ مختلف ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کی موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بھی آئے روز کئی کئی گھنٹوں تک معطل رہتی ہیں، جس کے باعث آن لائن تعلیم، بینکنگ، کاروباری سرگرمیوں اور سرکاری امور میں خلل پیدا ہوتا ہے، تاہم اس کے باوجود صارفین سے مکمل بل وصول کیے جاتے ہیں۔

متاثرہ شہریوں نے وزیراعظم پاکستان، نیپرا اور پی ٹی اے کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور انٹرنیٹ سروسز کی مسلسل بندش کی وجوہات کا تعین کرتے ہوئے ذمہ دار اداروں کو عوام کو بلاتعطل اور معیاری سہولیات کی فراہمی کا پابند بنایا جائے، تاکہ چترال کے عوام کو درپیش مشکلات کا مستقل حل نکالا جا سکے۔