The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 12 July 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

اپر چترال میں مون سون تیاریوں کا جائزہ، ارلی وارننگ سسٹم فعال بنانے اور پیٹرول کی وافر فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

Chitral Times

اپر چترال میں مون سون تیاریوں کا جائزہ، ارلی وارننگ سسٹم فعال بنانے اور پیٹرول کی وافر فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

اپر چترال میں مون سون تیاریوں کا جائزہ، ارلی وارننگ سسٹم فعال بنانے اور پیٹرول کی وافر فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

اپر چترال میں مون سون تیاریوں کا جائزہ، ارلی وارننگ سسٹم فعال بنانے اور پیٹرول کی وافر فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

۔

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) مون سون سیزن کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اپر چترال نے ممکنہ ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ ایک جانب ضلع میں نصب ارلی وارننگ سسٹمز (EWS) کی فعالیت اور مؤثر آپریشنلائزیشن کا جائزہ لیا گیا، جبکہ دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے پیٹرول پمپ مالکان کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف اینڈ ہیومن ریسورس/فنانس اینڈ پلاننگ) اپر چترال کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، اسسٹنٹ کمشنر مستوج اور متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران بونی اور ریشن میں نصب 12 ارلی وارننگ سسٹمز (EWS) سمیت دیگر تکنیکی تنصیبات کی موجودہ فعالیت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں شرکاء نے ارلی وارننگ سسٹمز کی کارکردگی، مؤثر استعمال اور بہتری کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا تاکہ قدرتی آفات، بالخصوص سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی صورت میں بروقت اطلاع رسانی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

دریں اثنا ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عمران خان کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر مستوج عدنان حیدر ملوکی کی زیر صدارت ضلع بھر کے پیٹرول پمپ مالکان کا اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں مون سون سیزن کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار میں دستیابی یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام پیٹرول پمپ مالکان اپنے پمپس پر پیٹرولیم مصنوعات کا مناسب ذخیرہ ہر وقت برقرار رکھیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال یا سڑکوں کی بندش کے دوران عوام کو ایندھن کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ کم عمر موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول فراہم کرنے سے گریز کیا جائے، جبکہ ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے والوں کو بھی پیٹرول نہ دیا جائے تاکہ ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس حوالے سے کسی بھی مزاحمت یا ناخوشگوار صورتحال کی صورت میں فوری طور پر ضلعی انتظامیہ یا متعلقہ پولیس کو آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مون سون کے دوران عوام کے جان و مال کے تحفظ، بروقت امدادی کارروائیوں اور بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے الرٹ ہیں اور باہمی رابطے کے ساتھ حفاظتی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

chitraltimes adc chitral upper chairing meeting on monsoon 2 chitraltimes adc chitral upper chairing meeting on monsoon 3