The Voice of Chitral since 2004
Wednesday, 8 July 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال میں گرمی کی لہر برقرار، شہریوں کو ہیٹ ویوسے محفوظ رکھنے کیلئے موڑکہو میں پریوینشن کیمپ قائم، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے افتتاح کیا

Chitral Times

۔

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) صوبے کے دیگر حصوں کی طرح چترال کے طول و عرض میں بھی حالیہ دنوں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے۔ شہریوں کو ہیٹ ویو کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے اور فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ اپر چترال، محکمہ صحت اور مقامی اداروں کی جانب سے مختلف علاقوں میں ہیٹ ویو پریوینشن کیمپ قائم کیے جا رہے ہیں۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر آج رورل ہیلتھ سنٹر موڑکہو میں ہیٹ ویو پریوینشن کیمپ قائم کر دیا گیا، جہاں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/تورکہو الیاس احمد نے تحصیل میونسپل آفیسر (ٹی ایم او) شفیق الرحمن اور محکمہ صحت کے ڈاکٹروں کے ہمراہ کیمپ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

افتتاح کے موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے کیمپ میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا۔ انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کیمپ میں شدید گرمی سے متاثرہ افراد کو فوری ابتدائی طبی امداد، پینے کے صاف اور ٹھنڈے پانی کی فراہمی، ہیٹ ویو سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی اور دیگر ضروری طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ شہریوں کو گرمی کی شدت کے مضر اثرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر الیاس احمد نے ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور ٹی ایم اے موڑکہو/تورکہو کی مشترکہ کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ شدید گرمی کے دوران عوام کو بروقت طبی سہولیات اور حفاظتی اقدامات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمی شدت کے پیش نظر ایسے حفاظتی اقدامات عوامی صحت کے تحفظ کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔

انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ ہیٹ ویو پریوینشن کیمپ کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے اور عوام کو ہر ممکن طبی اور حفاظتی سہولیات کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔