The Voice of Chitral since 2004
Wednesday, 8 July 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ڈپٹی کمشنر اپر چترال کا مستوج شندور روڈ پر جاری اسفالٹنگ کا معائنہ، معیار اور بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت

Chitral Times

۔

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عمران خان نے اسسٹنٹ کمشنر مستوج عدنان حیدر ملوکی کے ہمراہ چترال-بونی-مستوج-شندور (CBMS) روڈ پر جاری اسفالٹ بچھانے کے کام کا تفصیلی معائنہ کیا اور منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران متعلقہ حکام نے ڈپٹی کمشنر کو منصوبے پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے اسفالٹنگ کے کام کا موقع پر معائنہ کرتے ہوئے معیار اور رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے متعلقہ سائٹ انسپکٹر اور تعمیراتی عملے کو ہدایت کی کہ منصوبے میں تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تمام کام منظور شدہ معیار کے مطابق مکمل ہوں۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے کام کی رفتار مزید تیز کی جائے تاکہ عوام کو جلد از جلد بہتر سفری سہولیات میسر آ سکیں۔

ڈپٹی کمشنر محمد عمران خان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو محفوظ، معیاری اور جدید سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام ترقیاتی منصوبوں کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی مفاد کے تمام منصوبے مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں گے تاکہ اپر چترال کے عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

chitraltimes dc upper chitral visit chitral mastuj road to examine asphalting 1 chitraltimes dc upper chitral visit chitral mastuj road to examine asphalting 2