The Voice of Chitral since 2004
Monday, 29 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کا لینڈ سلائیڈ نگ اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا الرٹ جاری، اپر و لوئر چترال سمیت بالائی اضلاع میں احتیاط کی ہدایت

Chitral Times

۔

اسلام آباد (چترال ٹائمز رپورٹ) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (NEOC) نے 27 جون سے 3 جولائی تک گلگت بلتستان، چترال سمیت بالائی خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور دیگر پہاڑی علاقوں میں ممکنہ لینڈ سلائیڈ، چٹانیں سرکنے اور ملبہ بہنے کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق موجودہ موسمی صورتحال اس کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کی جانب سے تین سے چار ماہ قبل جاری کیے گئے موسمی جائزے کے مطابق ہے، جس کے تحت متعلقہ اداروں کو بروقت آگاہ کیا جا رہا ہے تاکہ ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنائے جا سکیں۔

اتھارٹی کے مطابق شدید گرمی کے باعث گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے اور 27 جون سے 3 جولائی کے دوران وقفے وقفے سے متوقع بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈ اور فلیش فلڈ کے خطرات میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس دوران گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں شاہراہ قراقرم (N-35)، جگلوٹ۔سکردو روڈ اور دیگر رابطہ سڑکوں پر عارضی بندش کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ پہاڑی ندی نالوں، گلیشیئرز سے ملحقہ وادیوں اور ڈھلوانی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، جبکہ موسلا دھار بارش کے دوران یا فوراً بعد لینڈ سلائیڈ کے خدشات کے پیش نظر خصوصی احتیاط برتی جائے۔ دوران سفر مقامی انتظامیہ، ٹریفک پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہدایات پر عمل کرنے کی بھی تاکید کی گئی ہے۔

دریں اثناء پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبرپختونخوا نے بھی اپر و لوئر چترال، سوات، اپر دیر، کوہستان اور مانسہرہ سمیت بالائی اضلاع میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے (GLOF) کے خدشے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق درجہ حرارت میں مسلسل اضافے کے باعث گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، جس سے گلیشیائی جھیلوں کے اچانک پھٹنے، سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ متعلقہ اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو حساس علاقوں کی مسلسل نگرانی، پیشگی حفاظتی اقدامات، ہنگامی مشینری اور وسائل کی دستیابی یقینی بنانے اور کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو گلیشیائی جھیلوں، دریاؤں اور موسمی صورتحال کی مسلسل نگرانی جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر مقامی انتظامیہ سے رابطہ کریں ,

ndma glof alert rain