چترال لوئیر: جغور کے مقام پر افسوسناک حادثہ، ایک خاتون جان بحق
.
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے علاقے جغور میں گزشتہ رات ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں سڑک کنارے کھڑی کار دریا میں گرنے سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق اپر دیر کے رہائشی زاہد حسین (حال ہون چترال ) نے دواشیش بازار کے قریب اپنی گاڑی کھڑی کی اور اپنے دو بچوں کے ہمراہ قریبی آئس کریم کی دکان پر چلے گئے، جبکہ ان کی زوجہ گاڑی کے اندر ہی موجود تھیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دواشیش پرانی سڑک پر کھڑی گاڑی اچانک چل پڑی اور کار اچھل کر بپھرے ہوئے دریا میں جا گری۔
ایس ایچ او سٹی پولیس اسٹیشن بلبل حسن کے مطابق واقعے کے بعد ریسکیو 1122کی مدد سے سرچ آپریشن شروع کیا گیا اور جمعہ کی نماز کے بعد چترال کے علاقے دروش کے قریب دریا سے 34 سالہ خاتون کی لاش نکال لی گئی اور پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کیا گیا۔
