The Voice of Chitral since 2004
Friday, 26 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

 لینک کیفے تنازعے میں نیا موڑ، اہالیان دنین لشٹ کا زمین پر ملکیتی حق کا دعویٰ  – اہالیان دنین لشٹ کی پریس کانفرنس

Chitral Times

،

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) لینک کیفے  گرانے کے تنازعے کے نئی رخ دیتے ہوئے اہالیان دنین لشٹ نے جمعرات کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ریسٹورنٹ کے لئے لی گئی اراضی کے بابت جو ایگریمنٹ غلام جیلانی کے ورثائ کے ساتھ ہوئی ہے، وہ سراسر غلط ہے کیونکہ یہ جائیداداہالیان دنین لشٹ کی ہے جس کا فیصلہ ہائی کورٹ نے ان کے حق میں دے دیا ہے اور لینڈ سیٹلمنٹ میں بھی ان کے نام پر اندراج ہوئی۔

دنین لشٹ کے نمائندوں منور احمد، شاکرا للہ، عمران خان، شیر حیدر، صابر خان، شاکراحمد، کریم اللہ، فتح الرحمن، سرفراز شاہ اور نورعزیز اللہ نے کہا کہ لینک دربار کے مالکان کی نقصان کا ازالہ غلام جیلانی کے ورثائ کو کرنا چاہئے جنہوں نے ایک سازش کے تحت ان کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جبکہ فیس بک سمیت دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ا س واقعے کو غلط رنگ میں اچھالا جارہا ہے جوکہ حقیقت کے برخلاف ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگر لینک دربار کو دوبارہ اس کے مالکان کے حوالے کیا گیا تو دنین لشٹ کے عوام روڈ بلاک کرکے احتجاج پر مجبورہوں گے جبکہ اس ریسٹورنٹ کے مالکان کو چاہئے کہ وہ اس جگہے کا دوبارہ رخ نہ کرے اور اپنے لئے متبادل جگہ تلاش کرے۔

پریس کانفرنس کے شرکاء نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ معاملے کو قانونی فیصلوں اور زمینی حقائق کی روشنی میں حل کیا جائے تاکہ علاقے میں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

chitraltimes danin lasht inhabitants press confrence 3