The Voice of Chitral since 2004
Wednesday, 24 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

کوشٹ میں موبائل نیٹ ورک اور انٹرنیٹ سروس شدید متاثر، عوام میں تشویش، فوری بحالی کا مطالبہ

Chitral Times

.

اپر چترال (نمائندہ) یونین کونسل کوشٹ میں گزشتہ دو ہفتوں سے جاری موبائل نیٹ ورک اور انٹرنیٹ سروس کی خرابی کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ اس صورتحال پر علاقے کے مکینوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

جماعت اسلامی کے رہنما اور سماجی کارکن عبداللہ جان فریادی نے ڈپٹی کمشنر اپر چترال، جیز اور ٹیلی نار کمپنی کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسئلے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے موبائل اور انٹرنیٹ سروس کی مکمل بحالی کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ موردیر کے مقام پر ٹیلی سروس پہلے سے بیکار تھا اب جیز کمپنی کا نیا ٹاور نصب ہونے کے بعد کوشٹ سائٹ کا ٹاور مؤثر انداز میں کام نہیں کر رہا، جس کے باعث بالخصوص شام کے اوقات میں انٹرنیٹ سروس انتہائی سست یا مکمل طور پر معطل ہو جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صارفین مہنگے انٹرنیٹ پیکجز خریدنے کے باوجود بنیادی مواصلاتی سہولت سے محروم ہیں۔

عبداللہ جان فریادی نے کہا کہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس کی خرابی سے طلبہ، سرکاری ملازمین، کاروباری افراد اور عام شہریوں کو روزمرہ امور کی انجام دہی میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

انہوں نے متعلقہ حکام اور ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں سے اپیل کی کہ مسئلے کے مستقل اور مؤثر حل کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں، بصورت دیگر عوام احتجاجی مظاہروں پر مجبور ہوں گے۔