وفاقی حکومت کا عاشورہ کے موقع پر 2 چھٹیوں کا اعلان
.
اسلام آباد(نمائندہ چترال ٹائمز) وفاقی حکومت نے عاشورہ کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔کیبنٹ ڈویڑن نے تعطیلات کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق 25 اور 26 جون کو عام تعطیل ہوگی۔قبل ازیں، وفاقی دارالحکومت میں عاشورہ کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی بھی عائد کی گئی ہے تاہم موبائل سنگلز بحال رہیں گے۔
.
.
گلگت بلتستان کے 30 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا
گلگت(سی ایم لنکس)گلگت بلتستان اسمبلی کے 33 میں سے 30 نو منتخب ارکان نیحلف اٹھا لیا۔اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ نے نو منتخب ارکان سے حلف لیا۔پیپلز پارٹی کے 13، ن لیگ کے 9 ارکان نے حلف اٹھایا، جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے 6 اور ایم ڈبلیو ایم کے ایک رکن نے حلف اٹھایا۔پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد رکن بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔گلگت بلتستان کے نگراں وزراء اور مشیروں نے عہدوں کا حلف اٹھالیااسپیکر گلگت اسمبلی نے جی بی اسمبلی کا اجلاس دن آج 3 بجے دن تک ملتوی کر دیا۔دوبارہ شروع ہونے والے اجلاس میں اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور قائدِ ایوان کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔واضح رہے کہ گلگت کے 3 حلقوں کا نوٹی فکیشن عدالتی حکم پر رکا ہوا ہے۔اسکردو کا 1، دیامر کے 2 حلقوں کا سرکاری نوٹی فکیشن عدالتی حکم پر روکے جانے پر 3 ارکان اپنی رکنیت کا حلف نہ اٹھا سکے۔