The Voice of Chitral since 2004
Wednesday, 24 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

لینیک کیفے مسماری معاملہ: ڈسٹرکٹ بار کے اجلاس میں مذمتی قرارداد، صدر بار نے بعض وکلاء کے بیانات سے لاتعلقی ظاہر کردی

Chitral Times

لینیک کیفے مسماری معاملہ: ڈسٹرکٹ بار کے اجلاس میں مذمتی قرارداد، صدر بار نے بعض وکلاء کے بیانات سے لاتعلقی ظاہر کردی

لینیک کیفے مسماری معاملہ: ڈسٹرکٹ بار کے اجلاس میں مذمتی قرارداد، صدر بار نے بعض وکلاء کے بیانات سے لاتعلقی ظاہر کردی

لینیک کیفے مسماری معاملہ: ڈسٹرکٹ بار کے اجلاس میں مذمتی قرارداد، صدر بار نے بعض وکلاء کے بیانات سے لاتعلقی ظاہر کردی

۔

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) لنک میں قائم  نوجوانوں کی قائم کردی کیفے کی مسماری کے معاملے پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لوئر چترال کے اندر مختلف آراء سامنے آگئی ہیں۔ ایک جانب جنرل باڈی اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کے اقدام کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی گئی، جبکہ دوسری جانب صدر بار ایسوسی ایشن نے بعض وکلاء کے بیانات سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بار ایسوسی ایشن کا اس تنازعے میں کوئی فریقانہ مؤقف نہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لوئر چترال کا جنرل باڈی اجلاس نائب صدر وقاص احمد ایڈووکیٹ کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں دربار کیفے کی عمارت کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مسمار کرنے کا معاملہ زیر بحث آیا۔ اجلاس میں شریک وکلاء نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کی شدید مذمت کی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ جائیداد کی ملکیت سے قطع نظر، جب کوئی معاملہ عدالت میں زیرِ سماعت (Sub Judice) ہو تو متعلقہ عدالت کے واضح احکامات کے بغیر کسی انتظامی ادارے کی جانب سے کارروائی کرنا قانونی سوالات کو جنم دیتا ہے۔ وکلاء نے مؤقف اختیار کیا کہ اعلیٰ عدلیہ مختلف فیصلوں میں زیرِ سماعت معاملات میں انتظامیہ اور پولیس کو غیر ضروری مداخلت سے اجتناب کی ہدایت دے چکی ہے تاکہ عدالتی عملداری اور قانون کی بالادستی متاثر نہ ہو۔

اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ دربار کیفے کی مسماری کے واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں اور اگر کسی سرکاری اہلکار نے اختیارات سے تجاوز کیا ہے تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اجلاس کے شرکاء نے آئین، قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کے وقار کے تحفظ کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ اس موقع پر وکیل نابیگ ایڈووکیٹ کے والد محترم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار بھی کیا گیا۔

دریں اثنا ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لوئر چترال کے صدر مومن الرحمن ایڈووکیٹ نے ایک وضاحتی بیان میں بعض وکلاء کی جانب سے جاری کردہ بیانات سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لنک دربار ریسٹورنٹ کی مسماری کے حوالے سے دیے گئے بعض بیانات بار ایسوسی ایشن کی نمائندگی نہیں کرتے اور نہ ہی یہ بار کا متفقہ مؤقف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لنک دربار سے متعلق جائیداد اور ملکیت کا تنازع اس وقت پشاور ہائی کورٹ کے مینگورہ بینچ میں زیرِ سماعت ہے اور ابھی تک کوئی حتمی عدالتی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔ ان کے مطابق عدالتی فیصلے سے قبل کسی بھی فریق کے حق یا مخالفت میں رائے دینا مناسب نہیں اور تنازعے کا حتمی و قانونی حل عدالت ہی فراہم کرسکتی ہے۔

صدر بار نے مزید کہا کہ وکلاء برادری آئین، قانون کی بالادستی اور عدالتی نظام کے احترام پر یقین رکھتی ہے اور زیرِ سماعت مقدمات پر غیر ضروری تبصرے قانونی اور اخلاقی ضابطوں کے منافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی سطح پر پیدا ہونے والے ابہام کو دور کرنے اور بار ایسوسی ایشن کا مؤقف واضح کرنے کے لیے یہ وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔

دریں اثنا تجاریونین کی طرف سے کل ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا گیاہے جس میں اس حوالے سے غورخوص کیا جائیگا اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا، تجاری یونین کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق کیفے کے مالکان کو معاوضہ اور انصاف ملنے تک تجار یونین بھرپور احتجاجی کا عندیہ دیا ہے۔