The Voice of Chitral since 2004
Monday, 22 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال ؛ لنیک میں قائم کیفے کی مسماری پر شدید ردعمل، متاثرہ نوجوانوں کو معاوضہ دینے کا مطالبہ

Chitral Times

چترال ؛ لنیک میں قائم کیفے کی مسماری پر شدید ردعمل، متاثرہ نوجوانوں کو معاوضہ دینے کا مطالبہ

چترال ؛ لنیک میں قائم کیفے کی مسماری پر شدید ردعمل، متاثرہ نوجوانوں کو معاوضہ دینے کا مطالبہ

چترال ؛ لنیک میں قائم کیفے کی مسماری پر شدید ردعمل، متاثرہ نوجوانوں کو معاوضہ دینے کا مطالبہ

۔

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) لوئر چترال میں لنیک کے مقام پر ڈی سی پارک کے قریب قائم ایک کیفے کی مسماری کے معاملے پر متاثرہ نوجوانوں، تاجر برادری اور ضلعی انتظامیہ کے مؤقف سامنے آگئے ہیں، جبکہ واقعے پر مختلف حلقوں میں بحث جاری ہے۔

متاثرہ کیفے مالکان کے مطابق انہوں نے زمین کے مالک کے ساتھ باقاعدہ معاہدے کے بعد کیفے قائم کیا تھا اور اس کاروبار میں اپنی جمع پونجی سرمایہ کاری کی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے بغیر پیشگی نوٹس کارروائی کرتے ہوئے چند منٹوں میں ان کا کاروبار مسمار کر دیا، جس سے انہیں لاکھوں روپے کا مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

کیفے مالکان کا دعویٰ ہے کہ کارروائی کے دوران انہیں متعلقہ دستاویزات پیش کرنے کا مناسب موقع نہیں دیا گیا۔ ان کے مطابق اگر کاروبار کے حوالے سے کوئی قانونی اعتراض موجود تھا تو انتظامیہ کو پہلے نوٹس جاری کرکے قانونی طریقہ کار اختیار کرنا چاہیے تھا۔

دوسری جانب صدر تجار یونین لوئر چترال نور احمد خان چارویلو نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی کاروباری مرکز کے خلاف کارروائی سے قبل قانونی تقاضے پورے کرنا ضروری ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر انتظامیہ نے قانونی طریقہ کار کے بغیر کارروائی کی ہے تو متاثرہ نوجوانوں کو مناسب معاوضہ دیا جائے، بصورت دیگر تاجر برادری احتجاجی لائحہ عمل اختیار کرنے پر غور کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں تجار یونین کی کابینہ کا اجلاس طلب کیا جا رہا ہے جس میں آئندہ کے اقدامات کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ادھر ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کا کہنا ہے کہ متعلقہ اراضی بادی النظر میں سرکاری ریکارڈ میں درج تھی جبکہ اس کی ملکیت کا تنازع بھی معزز پشاور ہائی کورٹ سوات بینچ میں زیر سماعت ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق جب زمین کی ملکیت کا معاملہ عدالت میں زیر غور ہو تو ایسی اراضی پر مستقل تجارتی تعمیرات کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ سرکاری اراضی اور متنازعہ زمینوں پر غیر مجاز تعمیرات کی روک تھام اس کی قانونی ذمہ داری ہے اور اسی تناظر میں کارروائی عمل میں لائی گئی۔

انتظامیہ نے مزید واضح کیا کہ سرکاری اراضی کا تحفظ اس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور سرکاری زمین پر کسی بھی قسم کی تجاوزات، قبضے یا غیر مجاز تعمیرات کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

دریں اثناء مختلف عوامی و سماجی حلقوں نے معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر قانونی طریقہ کار میں کسی قسم کی کوتاہی ثابت ہوتی ہے تو متاثرہ نوجوانوں کے نقصانات کے ازالے کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں۔

دریں اثنا جماعت اسلامی ضلع چترال لوئیرکے امیر وجیہ الدین نے بھی لینک کے مقام پر نوجوانوں کی ایک کیفے کو مسمار کیے جانے کے واقعے پر جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور اس اقدام کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے متاثرین سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ہر قسم کی ناانصافی کے خلاف آواز اٹھاتی رہے گی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ لینک کیفے کے متاثرین کو انصاف اور ان کے جائز حقوق ملنے تک جماعت اسلامی ان کے ساتھ کھڑی رہے گی اور ہر ممکن قانونی و اخلاقی تعاون جاری رکھے گی

chitraltimes darbar cafee file photo

chitraltimes darbar lanik cafee destroyed by district admin lower chitral 4

chitraltimes darbar lanik cafee destroyed by district admin lower chitral 2

chitraltimes darbar lanik cafee destroyed by district admin lower chitral 12