The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 21 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد لوئر چترال میں مختلف روٹس کے کرایوں میں نمایاں کمی، نیا کرایہ نامہ جاری 

Chitral Times

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد لوئر چترال میں مختلف روٹس کے کرایوں میں نمایاں کمی، نیا کرایہ نامہ جاری 

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد لوئر چترال میں مختلف روٹس کے کرایوں میں نمایاں کمی، نیا کرایہ نامہ جاری 

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد لوئر چترال میں مختلف روٹس کے کرایوں میں نمایاں کمی، نیا کرایہ نامہ جاری

۔

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) پیٹرولیم مصنوعات بالخصوص ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ضلعی انتظامیہ لوئر چترال نے مختلف پبلک ٹرانسپورٹ روٹس کے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II/ٹریفک مجسٹریٹ لوئر چترال کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ریویو کمیٹی کے اجلاس، ٹرانسپورٹرز سے مشاورت اور ڈیزل کی نئی قیمت 310 روپے فی لیٹر مقرر ہونے کے تناظر میں نظرثانی شدہ کرایہ نامہ 20 جون 2026 سے نافذ العمل ہوگا۔

جاری کردہ فہرست کے مطابق چترال۔بونی۔مستوج روڈ، کوشٹ، مولکھو، اویر، تورکہو، ایون، بمبوریت، دروش اور دیگر اہم روٹس پر فلائنگ کوچز، جیپوں، ڈاٹسن اور لینڈ کروزرز کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔

بونی روڈ پر چترال تا بونی فلائنگ کوچ کا کرایہ 530 روپے جبکہ چترال تا مستوج بازار جیپ/ڈاٹسن کا کرایہ 850 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح چترال تا سوست کا کرایہ 1460 روپے، یارخون لشٹ کا 1650 روپے اور دوبارگر کا 1370 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

کوشٹ، مولکھو اور اویر روڈ پر چترال تا وریجون کا کرایہ 620 روپے، چترال تا کشم 750 روپے، چترال تا زئیڈی 790 روپے، چترال تا مدک 830 روپے اور چترال تا شغرام 890 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

ایون اور بمبوریت روڈ پر چترال تا ایون فلائنگ کوچ کا کرایہ 160 روپے جبکہ چترال تا بمبوریت، بریٹریک، رمبور اور بریر کے لیے جیپ و ڈاٹسن کا کرایہ 560 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

اویر روڈ پر چترال تا اویر ریری کا کرایہ 560 روپے، بارون اویر 750 روپے، شونگش و نیچغ 950 روپے اور شاہ برونز کے لیے 810 روپے مقرر کیا گیا ہے، جبکہ چترال تا پرپش فلائنگ کوچ کا کرایہ 310 روپے رکھا گیا ہے۔

دروش روڈ پر چترال تا دروش فلائنگ کوچ کا کرایہ 250 روپے جبکہ جیپ اور دیگر گاڑیوں کے لیے 350 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ تمام ٹرانسپورٹرز نئے کرایہ نامے پر سختی سے عملدرآمد کے پابند ہوں گے۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ تمام اڈوں پر کرایہ نامے آویزاں کیے جائیں تاکہ مسافروں کو مقررہ کرایوں سے آگاہی حاصل ہو سکے۔

chitraltimes chitral peshawar road transport fare