The Voice of Chitral since 2004
Monday, 15 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

 خیبر پختونخوا اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی نئی ہدایت: ایونٹس کے لیے پیشگی منظوری لازمی قرار

Chitral Times

۔

پشاور ( نمائندہ چترال ٹائمز ) خیبر پختونخوا میں کھیلوں کے تمام ریجنل اور ضلعی نظام کو سخت ضابطے کے تحت لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خیبرپختونخواہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ نے تمام ریجنل اسپورٹس آفیسرز (RSOs) اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسرز (DSOs) کو ہدایت جاری کی ہے کہ آئندہ کسی بھی کھیلوں کے ایونٹ کے انعقاد سے قبل باقاعدہ پیشگی منظوری حاصل کرنا لازمی ہوگا۔

جاری کردہ ہدایت کے مطابق تمام ایونٹس، ٹورنامنٹس اور اسپورٹس سرگرمیوں کی تجاویز بروقت جمع کرانا ضروری قرار دیا گیا ہے تاکہ انہیں مجاز اتھارٹی یعنی ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس خیبر پختونخوا سے پیشگی منظور کرایا جا سکے۔اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کا کھیلوں کا ایونٹ بغیر منظوری کے منعقد نہیں کیا جا سکے گا۔ اس حکم کی خلاف ورزی کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے تمام افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہدایات پر“حرف بہ حرف اور روح کے مطابق”عمل یقینی بنایا جائے۔

اس فیصلے کو کھیلوں کے انتظامی ڈھانچے میں کنٹرول، شفافیت اور پیشگی منصوبہ بندی کو مضبوط بنانے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، تاہم اس سے ضلعی سطح پر فوری یا ہنگامی ایونٹس کے انعقاد میں سختی بھی پیدا ہو سکتی ہے۔