وفاقی پی ایس ڈی پی میں چترال کے سڑکوں سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کے لیے اربوں روپے مختص
۔
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) وفاقی حکومت کے آئندہ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں چترال کے مختلف اہم ترقیاتی منصوبوں کے لیے اربوں روپے مختص کیے گئے ہیں۔
چترال ٹائمز کو موصول دستاویزات کے مطابق بونی۔بوزند تورکہور روڈ کے لیے 50 کروڑ 70 لاکھ روپے، چترال۔شندور روڈ کے لیے 100 کروڑ روپے، ایون۔بمبوریت روڈ کے لیے 20 کروڑ روپے اور یونیورسٹی آف چترال کے لیے 40 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
اسی طرح لواری ٹنل کی برقی کاری کے منصوبے کے لیے 200 کروڑ روپے، چترال۔چکدرہ این-45 شاہراہ کے لیے 50 کروڑ روپے، چترال ہائیڈل پراجیکٹ کی استعداد بڑھانے کے لیے 70 کروڑ 60 لاکھ روپے جبکہ چترال میں دانش سکول کے قیام کے لیے 85 کروڑ 80 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
عوامی حلقوں نے چترال کے لیے ان ترقیاتی فنڈز کے اجرا کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ منصوبوں پر بروقت عملدرآمد سے علاقے میں مواصلات، تعلیم، توانائی اور سیاحت کے شعبوں میں نمایاں بہتری آئے گی۔