The Voice of Chitral since 2004
Friday, 12 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ترقیاتی منصوبوں میں سست روی پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال کا سخت ایکشن، ٹھیکیداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم

Chitral Times

ترقیاتی منصوبوں میں سست روی پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال کا سخت ایکشن، ٹھیکیداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم

ترقیاتی منصوبوں میں سست روی پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال کا سخت ایکشن، ٹھیکیداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم

ترقیاتی منصوبوں میں سست روی پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال کا سخت ایکشن، ٹھیکیداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم

۔

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اپر چترال محمد عمران خان نے بونی۔بوزند روڈ، چترال۔بونی۔مستوج۔شندور روڈ، اور دیگر اہم شاہراہوں پر جاری ترقیاتی منصوبوں میں غیر معمولی تاخیر، سست روی اور عوام کو درپیش مشکلات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ٹھیکیداروں اور ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال کو ارسال کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار انتہائی سست ہے جبکہ تعمیراتی مقامات پر گرد و غبار کے تدارک اور عوامی سہولت کے لیے بھی مؤثر اقدامات نہیں کیے جا رہے۔ اس صورتحال کے باعث مقامی آبادی، طلبہ، مریضوں، تاجروں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

مراسلے کے مطابق چترال۔بونی۔مستوج۔شندور روڈ پر این ایچ اے کے تحت جاری کام، بونی۔بوزند روڈ اور تورکھو روڈ سمیت دیگر منصوبوں میں مسلسل تاخیر کے باعث عوامی بے چینی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انتظامیہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر صورتحال برقرار رہی تو احتجاجی مظاہروں اور سڑکوں کی بندش جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، جس سے امن و امان کے مسائل جنم لے سکتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے مراسلے میں تمام متعلقہ ٹھیکہ داروں ، بونی بوزند روڈ، شچر سے چرون تک، چرون سے بونی تک اور بونی سے مستوج تک روڈ کے تمام متعلقہ ٹھیکہ داروں کے خلاف باقاعدہ ایف ائی آر درج کرنے ہدایت کی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے اپنے مراسلے میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ عوامی مفاد کو نقصان پہنچانے، شہریوں کو مشکلات سے دوچار کرنے اور امن عامہ متاثر ہونے کی صورت میں ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی ناگزیر ہے۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو ہدایت کی ہے کہ متعلقہ ٹھیکیداروں، کمپنی نمائندوں اور ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کی جائے اور مقدمات مجاز عدالت میں پیش کیے جائیں تاکہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر محمد عمران خان نے واضح کیا ہے کہ عوامی مفاد کے ترقیاتی منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر، غفلت اور وعدہ خلافی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب قانونی اور انتظامی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

chitraltimes dc upper chitral advice for action against contractor torkhow road