The Voice of Chitral since 2004
Friday, 12 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

15 جون کو اتالیق پل پر کرپشن کے خلاف عوامی جرگہ ہوگا، وجیہ الدین

Chitral Times

15 جون کو اتالیق پل پر کرپشن کے خلاف عوامی جرگہ ہوگا، وجیہ الدین

15 جون کو اتالیق پل پر کرپشن کے خلاف عوامی جرگہ ہوگا، وجیہ الدین

15 جون کو اتالیق پل پر کرپشن کے خلاف عوامی جرگہ ہوگا، وجیہ الدین

۔

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) امیر جماعت اسلامی چترال لوئیر وجیہ الدین نے اعلان کیا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن اور عوامی وسائل کے ضیاع کے خلاف 15 جون کو اتالیق پل چترال میں ایک عظیم الشان عوامی جرگہ منعقد کیا جائے گا، جبکہ ضلع بھر میں عوامی شعور اجاگر کرنے کے لیے دستخطی مہم بھی شروع کی جائے گی۔

یہ اعلان انہوں نے جماعت اسلامی چترال لوئر کے ضلعی دفتر میں منعقدہ ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس میں کرپشن کے خلاف جاری مہم اور آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔

وجیہ الدین نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے نام پر عوامی وسائل کے مبینہ غلط استعمال اور بدعنوانی کے باعث عوام کے حقوق متاثر ہو رہے ہیں، جس کے خلاف جماعت اسلامی ہر سطح پر آواز بلند کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ دستخطی مہم کے ذریعے عوام کو اپنے حقوق کے تحفظ اور احتساب کے مؤثر نظام کے قیام کے لیے متحرک کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی اس معاملے کو صرف عوامی احتجاج تک محدود نہیں رکھے گی بلکہ قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد مبینہ کرپشن میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی اور عدالتی کارروائی کا راستہ بھی اختیار کیا جائے گا۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کرپشن کے خلاف اس جدوجہد میں بھرپور شرکت کریں، دستخطی مہم کا حصہ بنیں اور 15 جون کے عوامی جرگے کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔