اپر اور لوئر چترال میں عیدالاضحی مذہبی جوش و جذبہ عقیدت و احترام سے منائی گئی
چترال (نمائندگان چترال ٹائمز ) ملک کے دوسرے حصوں کی طرح اپر چترال اور لوئر چترال میں بھی عیدالاضحی عقیدت و احترام اورمذہبی جوش وجذبے سے منائی گئی اس حوالےسے اپر چترال کے مختلف علاقوں موڑکھو، تورکھو بونی اور مستوج کے جامع مساجد اور عیدگاہوں میں عید کی نماز ادا کی گئی ، جبکہ لوئیر چترال میں شاہی مسجد چترال ، مراداسٹیڈیم دروش، آیون، عشریت ، آرندو ، گرم چشمہ ، شیشی ویلی ودیگر میں بھی عید کے اجتماعات ہوئے ۔ اس موقع پرعلمائے کرام اس دن کی مناسبت سے جامع انداز میں تقاریر اور واعظ نصحت پیش کی۔
عید کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام نے فلسفہ قربانی اسوہ ابراہمی صبرو استقلال ایثار ھمدردی اور حضرت ابراہیم عیلہ السلام کی عظیم قربانی کے مختلف پہلوں کو اجاگر کرتے ہوئے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اس عظیم قربانی کو عقیدت و احترام کے ساتھ سلام پیش کیاگیا اورمسلمانوں کو اس پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئ ، اخر میں وطن عزیز پاکستان کی کامیابی سلامتی استحکام اور امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئی۔عید کے بعد سنت ابراہیمی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے مختلف جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے ۔
دریں اثنا ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راو ہاشم عظیم، ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عمران خان ، سینٹر محمد طلحہ محمود ، سابق ایم این اے شہزادہ افتخارالدین، اقلیتی رکن تحصیل کونسل چترال انت بیگ ودیگر نے اہالیان چترال کو عید کی مبارک باد دی ہے ۔


