The Voice of Chitral since 2004
Friday, 7 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

اپر چترال میں 25 مئی کی مقامی تعطیل منسوخ، تمام سرکاری دفاتر معمول کے مطابق کھلے رہیں گے

Chitral Times

.

مستوج (نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈپٹی کمشنر اپر چترال عمران خان یوسفزئی  نے 25 مئی 2026 کیلئے پہلے سے اعلان کردہ مقامی تعطیل منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ حکم نامے کے مطابق یہ فیصلہ ہز ہائی نس پرنس رحیم آغا خان، کے دورۂ اپر چترال کے دوران دیدار کی تقریبات کے شیڈول میں تبدیلی کے باعث کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دیدار کی سرگرمیاں 25 مئی کے بجائے 24 مئی 2026 کو منعقد ہوں گی، لہٰذا 25 مئی کو ضلع بھر کے تمام سرکاری دفاتر اور ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے اور دفتری امور جاری رہیں گے۔

ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی جانب سے اس حوالے سے تمام سرکاری محکموں، اداروں اور متعلقہ حکام کو باقاعدہ آگاہ کر دیا گیا ہے۔

chitraltimes dc notfication upper chitral