The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 6 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

اپر چترال میں اتحاد و ہم آہنگی کا شاندار مظاہرہ، بونی تا پرواک دیدارگاہ واکاتھون کا انعقاد

Chitral Times

اپر چترال میں اتحاد و ہم آہنگی کا شاندار مظاہرہ، بونی تا پرواک دیدارگاہ واکاتھون کا انعقاد

اپر چترال میں اتحاد و ہم آہنگی کا شاندار مظاہرہ، بونی تا پرواک دیدارگاہ واکاتھون کا انعقاد

اپر چترال میں اتحاد و ہم آہنگی کا شاندار مظاہرہ، بونی تا پرواک دیدارگاہ واکاتھون کا انعقاد

۔

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ضلعی انتظامیہ اپر چترال، اسماعیلی کونسل، آغا خان یوتھ اینڈ اسپورٹس بورڈ، ڈسٹرکٹ یوتھ آفس اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کے اشتراک سے بونی تا پرواک دیدارگاہ ایک عظیم الشان واکاتھون کا انعقاد کیا گیا، جس میں اسماعیلی اور سنی برادری سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

واکاتھون کی قیادت ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عمران خان یوسفزئی نے کی جبکہ صدر اسماعیلی ریجنل کونسل امتیاز عالم، والنٹیئرز، نوجوانوں، بزرگوں اور خواتین نے بھی بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے بونی سے پرواک دیدارگاہ تک تقریباً 24 کلومیٹر کا فاصلہ پیدل طے کیا۔

راستے میں آوی، میراگرام، سونوغر اور دیگر علاقوں میں مقامی لوگوں نے روایتی مہمان نوازی، مشروبات، دیسی کھانوں اور ثقافتی انداز میں شرکاء کا پرتپاک استقبال کیا، جبکہ اسماعیلی اور سنی برادری نے مثالی بین المذاہب ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا۔

واکاتھون کا مقصد صحت مند طرزِ زندگی، سماجی ہم آہنگی، نوجوانوں میں جسمانی سرگرمیوں کے فروغ اور ہز ہائی نس پرنس شاہ رحیم الحسینی آغاخان کے وژن “Read, Move and Plant” کو اجاگر کرنا تھا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے کہا کہ ہز ہائی نس پرنس شاہ رحیم الحسینی آغاخان کی متوقع تشریف آوری پورے ضلع کے لیے باعثِ مسرت ہے اور ضلعی انتظامیہ اس اہم موقع کے لیے تمام انتظامات یقینی بنا رہی ہے۔ انہوں نے واکاتھون کو اتحاد، بھائی چارے اور صحت مند سرگرمیوں کی خوبصورت مثال قرار دیا۔

chitraltimes walkathon upper chitral 10 chitraltimes walkathon upper chitral 13 chitraltimes walkathon upper chitral 9 chitraltimes walkathon upper chitral 7 chitraltimes walkathon upper chitral 5 chitraltimes walkathon upper chitral 4 chitraltimes walkathon upper chitral 2 chitraltimes walkathon upper chitral 2 1

chitraltimes walkathon upper chitral 11