The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 6 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

لوئر چترال پولیس کی فوری کارروائی، سگے والد پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار،

Chitral Times

.

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) لوئر چترال پولیس نے علاقہ تھراڑو ایون میں اپنے ہی والد پر تشدد کرنے والے نوجوان کو فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم ساجد، سکنہ تھراڑو ایون، کی جانب سے اپنے والد پر تشدد کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان نے فوری ایکشن لینے کی ہدایت جاری کی۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ ایون سب انسپکٹر کفایت اللہ پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور ملزم کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔

ڈی پی او لوئر چترال رفعت اللہ خان نے اس موقع پر کہا کہ اسلام میں والدین کی عزت و احترام کو انتہائی بلند مقام حاصل ہے، کیونکہ والدین اپنی اولاد کی پرورش، تعلیم اور بہتر مستقبل کے لیے پوری زندگی قربان کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ والدین کے ساتھ بدسلوکی یا تشدد کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں اور ایسے واقعات کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

شعبہ تعلقات عامہ، ڈسٹرکٹ پولیس لوئر چترال کے مطابق عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ گھریلو تشدد یا کسی بھی غیر قانونی عمل کی صورت میں فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔