02 مئی (رات) سے 04 مئی کے دوران ملک کے بالائی/وسطی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے سا تھ بارش کی پیشگوئی
۔
اسلام آباد ( نمائندہ چترال ٹائمز ) محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ایک مغربی ہواؤں کا سلسلہ 02مئی کو ملک کے شمال مغربی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے اور یہ 05مئی تک بالائی علاقوں میں برقرار رہنے کی توقع ہے۔
اس موسمی نظام کے زیرِ اثر: خیبر پختونخواہ : 02 (شام) سے 04 مئی کے دوران چترال، دیر، سوات، کالام، شانگلہ، بونیر، کوہستان، ملاکنڈ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، ہری پور، مردان، نوشہرہ، پشاور، باجوڑ، مہمند، اورکزئی، خیبر ، صوابی، چارسدہ، کوہاٹ، کرم، ہنگو ، کرک، بنوں، لکی مروت، ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں وقفے وقفے سے آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش )چند مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری کا امکان ہے۔
پنجاب/اسلام آباد: 02 (شام) سے 04 مئی (رات)کے دوران مری، گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، بھکر، فیصل آباد،ساہیوال، جھنگ، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال میں وقفے وقفے سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ۔ جبکہ 03 اور 04 مئی کے دوران ڈیرہ غازی خان، راجن پور، لیہ، خوشاب، نورپور تھل، ملتان اور خانیوال میں آندھی/ گرج چمک بھی متوقع ہے۔
گلگت بلتستان 02 (رات) سے 05 مئی کے دوران دیامر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے اور شگر میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
کشمیر: 02 (رات) سے 05 مئی کے دوران وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش (چند مقامات پر ژالہ باری/ موسلادھار بارش) کا امکان ہے۔
بلوچستان:02 اور 04 مئی کے دوران : کوئٹہ، زیارت، چمن، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، کوہلو، ژوب، بارکھان اور لورالائی میں وقفے وقفے سے تیز / گرد آلود ہوائیں چلنےاور گرج چمک کا امکان ہے۔
سندھ: 02 اور 03 مئی کے دوران بالائی سندھ میں آندھی /تیز ہوائیں چلنےاور گرج چمک کا امکان ہے۔
ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر
اس دوران تیز ہواؤں، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور ڈھانچوں (بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، سولر پینلز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
03اور 04 مئی کے روزگلگت بلتستان ،کشمیراور بالائی خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔
ژالہ باری اور تیز ہواؤں /آندھی کے باعث با لا ئی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، لہٰذا کاشتکار حضرات موسمی حالات کے مطابق اپنی فصلوں کی دیکھ بھال کریں۔ ملک کے میدانی علاقوں میں جاری شدید گرم موسم کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔ اس دوران سیاحوں اور مسافروں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت۔
