The Voice of Chitral since 2004
Tuesday, 23 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

آر۔پی ۔او مالاکنڈ کا چیف انجینئر نارتھ کے پی ہائی ویز سے ملاقات، بونی، بوزوند، تورکھوروڈ پر جلد از جلدمشینری پہنچانے اور کام شروع کرنے کی یقین دہانی

Chitral Times

۔
سوات (نمائندہ چترال ٹائمز ) ریجنل پولیس آفیسر مالاکنڈ، سید فدا حسن شاہ نے چیف انجینئر نارتھ کے پی ہائی ویز، جلال الدین خان محسود سے اپنے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران چیف انجینئر نارتھ نے چترال میں جاری روڈ کے منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی ۔خصوصی طور پر بونی، بوزوند, تورکھوروڈ پر جلد از جلدمشینری پہنچانے اور کام شروع کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ چیف انجینئر نارتھ کے پی ہائی ویز، جلال الدین خان محسود نے جاری منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ تمام ترقیاتی کام مقررہ معیار کے مطابق اور بروقت مکمل کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کے خصوصی احکامات کی روشنی میں تمام ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔