ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ کاپولیس افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ اور دربار کا انعقاد
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ کی زیر صدارت ڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں پولیس افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جسمیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان،ایس۔پی۔انوسٹی گیشن اقبال کریم اور جملہ ایس ڈی۔ پی۔اوز نے شرکت کی۔
میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ نے کرائم چارٹ کا تقابلی جائزہ لے کر جرائم کی شرح، نوعیت، عدم گرفتار ملزمان، منشیات کے خلاف کاروائیوں اور جرائم برخلاف مال و اشخاص کے حوالے سے ایس۔ایچ۔اوز و تفتیشی افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ نے مستقبل کی پالیسی کے حوالے سے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ کنندگان کی رپورٹ پر بلا تاخیر مقدمہ درج رجسٹر کریں اور مقدمہ میں میرٹ پر تفتیش یقینی بنائیں۔
منشیات فروشوں کے خلاف موثر کاروائی عمل میں لا کر ان کے مزید لنکس کا سراغ لگا کر ان پر بھی ہاتھ ڈالیں، جبکہ تفتیشی افسران بھی میرٹ پر تفتیش سے ایسے افراد کو قرار واقعی سزا دلوائیں۔
چترال میں سیاحت کے فروغ کے لئے لوئر چترال پولیس کے استعداد کار میں مزید اضافہ کیا جائے۔مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری پر خصوصی توجہ دیں۔
کم سن ڈرائیورز/موٹرسائکلسٹ,غیر نمونیکے نمبر پلیٹس اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائے۔
عوام اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے اور عوام دوست پولیسنگ کو فروغ دینے کے سلسلے میں تمام ایس۔ڈی۔پی۔اوز اور ایس۔ایچ۔اوز کو اپنے علاقوں میں خصوصی پروگرامز انعقاد کرنے کی ہدایات دی۔
موجودہ صورتحال کے پیش نظر بازاروں، پٹرول پمپس،کرایے کے مکان اور ہوٹل وغیرہ کی چیکنگ یقینی بنائیں اور چترال کی مثالی امن کو بر قرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ نے پولیس جوانوں کے مسائل سے آگاہی کے لئے دربار کا بھی انعقاد کیا، جس میں لوئر چترال کے مختلف تھانہ جات، چوکیات اور شعبہ جات سے افسران / لیڈیز افسران نے اپنے مسائل سے آر۔پی۔او ملاکنڈ کو آگاہ کیا۔
آر۔پی۔او ملاکنڈ نے دربار میں شریک افسران کے مسائل کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئیں۔آر۔پی۔او ملاکنڈ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کئے۔
اس کے علاوہ آر۔پی۔او ملاکنڈ نے بلچ میں زیر تعمیر پولیس لائن میں تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور کام کو بروقت اور معیاری بنانے کے متعلق خصوصی احکامات جاری کئیں۔


