The Voice of Chitral since 2004
Friday, 7 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال میں وزیر اعظم کے اعلان کردہ دانش اسکول منصوبے پر کام کا آغاز کردیا گیا

Chitral Times

۔

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ضلع چترال کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے جہاں وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی جانب سے اعلان کردہ دانش اسکول سید آباد منصوبے پر باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ علاقے میں تعلیمی ترقی اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے حوالے سے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق دانش اسکول کے قیام سے نہ صرف چترال کے طلبہ کو معیاری تعلیم کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی بلکہ علاقے میں تعلیمی ماحول کو فروغ بھی حاصل ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ منصوبہ مقامی سطح پر ترقیاتی سرگرمیوں کو بھی تقویت دے گا۔

اہالیان چترال نے اس اہم منصوبے پر عملدرآمد شروع ہونے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت اور وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ چترال کے روشن مستقبل اور پائیدار ترقی کی جانب ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

یادرہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف گزشتہ سال اکتوبر کے مہینے اپنے دورہ چترال کے موقع پر دانش سکول کی قیام کااعلان کیا تھا ۔ جس کی تعمیر پر کام کا آغاز کردیا گیا ۔

danish school syed abad construction work started 4

danish school syed abad construction work started 2