طویل سردیوں کے بعد لاسپور ویلی میں سال کی پہلی فری اسٹائل پولو میچ کا انعقاد
۔
ہرچین (نمائندہ چترال ٹائمز ) طویل سردیوں کے بعد لاسپور ویلی میں عیدالفطر اور 21 مارچ نوروز کے موقع پر لاسپور کے مرکزی گاؤں میں واقع شاہی پولو گراؤنڈ میں سال کی پہلی فری اسٹائل پولو میچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔میچ میں لاسپور ہیڈکوارٹر ہرچین سے تعلق رکھنے والے معروف پولو کھلاڑیوں، جن میں سردار احمد خان یفتالیٰ، سید انور علی، شان عادل خان، آصف اقبال، نورالاسلام، منظور علی شاہ، گل فراز خان اور محمد عرفان شامل تھے، نے اپنی مہارت کا شاندار مظاہرہ کیا۔تقریب کے آغاز پر سابق پولو کھلاڑی حوالدار محمد شریف نے روایتی انداز میں گیند پھینک کر میچ کا باقاعدہ افتتاحفول کیا۔ اس موقع پر مقررین نے پولو کو علاقے کی قدیم اور مقبول روایت قرار دیتے ہوئے اس کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔شائقین نے میچ سے بھرپور لطف اٹھایا اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو خوب سراہا۔

