حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر عام تعطیلات کا اعلان
پشاور ( نمائندہ چترال ٹائمز ) حکومت خیبرپختونخوا نے عیدالفطر کے موقع پر جمعرات 19 مارچ، جمعہ 20 مارچ اور ہفتہ 21 مارچ کو صوبہ بھر میں عام تعطیلات کااعلان کیا ہے۔ جبکہ اس سے پہلے وفاقی حکومت کی طرف سے کابینہ ڈویژن نے عیدالفطر کے موقع پر 20 اور 21 مارچ کو سرکاری چھٹیوں کا اعلان کر دیا تھا، جبکہ ۲۳ مارچ یوم پاکستان کے موقع پر سرکاری چھٹی ہے ۔ اسی طرح اس عید پر پانچ چھٹیاں متوقع ہیں۔
