The Voice of Chitral since 2004
Tuesday, 27 October 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں بچے کی پیدائش، ماں اور بچہ خیریت سے ہسپتال منتقل

Chitral Times

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) لوئر چترال میں ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں ایک خاتون نے بچے کو جنم دیا، جس کے بعد ماں اور بچہ دونوں کو بحفاظت ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جاری پریس ریلیز کے مطابق اپر چترال کے علاقے بونی سے ایک خاتون کو زچگی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چترال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں دنین کے مقام پر خاتون کو شدید دردِ زہ شروع ہوگیا۔ اس موقع پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں موجود فیمیل میڈیکل ٹیکنیشن نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی کے ساتھ ڈلیوری کروائی۔

ریسکیو حکام کے مطابق بروقت طبی امداد کے باعث ماں اور نومولود دونوں خیریت سے ہیں۔ بعد ازاں انہیں مزید طبی معائنے کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو 1122 حکام کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل شاہ فہد کی سربراہی اور ڈائریکٹر آپریشن نارتھ ارشد اقبال کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ساجد علی یوسفزئی کی نگرانی میں ریسکیو 1122 کی ٹیمیں عوام کو 24 گھنٹے ایمرجنسی سہولیات فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔

ریسکیو 1122 نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ٹال فری نمبر 1122 پر فوری رابطہ کریں تاکہ بروقت امداد فراہم کی جا سکے۔

chitraltimes child born in rescue 1122 ambulance