لوئیر چترال میں غیر قانونی سلینسرز اور فلیش لائٹس کے خلاف خصوصی مہم
لوئر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کے خصوصی احکامات پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں اور عوامی شکایات کے پیشِ نظر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
اس مہم کے دوران موٹر سائیکلوں پر لگائے گئے غیر قانونی سلینسرز اور فلیش لائٹس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ ٹریفک نظام کو بہتر بنایا جا سکے اور شہریوں کو درپیش شور و غل اور دیگر مسائل کا خاتمہ ممکن ہو۔
تمام والدین سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ہدایت کریں کہ دو دن کے اندر اپنی موٹر سائیکلوں سے غیر قانونی سلینسرز اور فلیش لائٹس فوری طور پر ہٹا دیں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کو یقینی بنائیں۔
پولیس حکام کے مطابق مقررہ مدت کے بعد خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

