The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 5 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

لوئر چترال میں این ایچ اے سڑک منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ، منصوبے بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت

Chitral Times

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ضلع لوئر چترال میں جاری قومی شاہراہوں کے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم عظیم کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے زیر نگرانی جاری منصوبوں کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس کا مقصد جاری منصوبوں کی رفتار، معیار اور درپیش انتظامی، مالی و تکنیکی مسائل کا جائزہ لینا اور ان کی بروقت تکمیل کے لیے مؤثر حکمتِ عملی مرتب کرنا تھا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ، این ایچ اے اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی اور جاری کاموں پر ڈپٹی کمشنر کو جامع بریفنگ دی۔

بریفنگ کے دوران منصوبوں میں حائل رکاوٹوں، زمین کے معاملات، موسمی اثرات اور تکنیکی چیلنجز پر تفصیل سے گفتگو کی گئی، جبکہ ان مسائل کے حل کے لیے بین الادارہ تعاون کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطہ کاری کو بہتر بنائیں اور تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سڑکوں کے ترقیاتی منصوبے علاقے کی معاشی سرگرمیوں، سیاحت اور عوامی سہولت کے لیے نہایت اہمیت کے حامل ہیں، لہٰذا ان کی بروقت اور معیاری تکمیل ہر صورت یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کو محفوظ، معیاری اور پائیدار سفری سہولیات میسر آ سکیں۔

chitraltimes dc lower chitral raw hashim azeem chairing meeting on road projects2