پشاور سے اپرچترال جانے والی گاڑی کوراغ کے مقام پر حادثے کاشکار، ایک خاتون جان بحق ، دس افراد زخمی
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز )جمعہ کے روزپشاور سے تورکھو اپر چترال جانے والی فلائنگ کوچ ( نمبر 1832) کوراغ کے مقام پر ریشت کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔ مذکورہ گاڑی سڑک سے پھسل کر دریا کے کنارے جا گری۔
اپرچترال انتظامیہ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق حادثے کے وقت گاڑی میں کل 11 افراد سوار تھے۔ حادثے کے نتیجے میں محمد الیاس سکنہ بونی کی اہلیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بونی میں انتقال کر گئی جبکہ دیگر مسافر شدید زخمی ہوئے۔
ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی ہدایات پر ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں انجام دیں اور تمام زخمیوں کو بروقت تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بونی منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔جبکہ اس سے پہلے چترال سکاؤٹس کوراغ پوسٹ کے جوان زخمیوں کو کھائی سے نکال کر منتقل کئے۔ پولیس زرائع کے مطابق مہناز دختر شریف الدین کو شدید زخموں کی بنا پر چترال ریفر کیا گیا ،
ماہین کریم دختر کریم الدین سکنہ اوی لشٹ بونی ، محمد حسین ولد محمد یوسف سکنہ دومادومی بونی ،حاجی اکبر ولد محمد نادر خان سکنہ کشم موڑکہو ،کریم الدین ولد دوست محمد سکنہ اوی لشٹ بونی ،محمد عجب ولد فیض اللہ اللہ سکنہ رائین ڈرائیور ،عاشق علی ولد امتیاز سکنہ بونی،فضل محمد ولد زار، محمد سکنہ مداک موڑکہو،نصیر اللہ خان سکنہ تورکہو ورکوپ اورفرداداللہ کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بونی میں طبی امداد دینے کے بعد فارغ کردیا گیا۔بعد از اں ریسکیو ۱۱۲۲ ٹیم نے ہیوی مشینری کے زریعے گاڑی گو کھائی سے نکال کر مالک کے حوالہ کردیا ۔

