تورکہو و تریچ کے عوام کا آر ایچ سی شاگرام میں طبی سہولیات فراہم کرنے اور ڈاکٹر تعینات کرنے کا مطالبہ
اپرچترال(نمائندہ چترال ٹائمز) تورکہو اور یونین کونسل تریچ کے تقریباً ڈیڑھ لاکھ (1,50,000) عوام نے پشاور ہائی کورٹ سے آر ایچ سی شاگرام میں فوری ڈاکٹر تعینات کرنے اور بنیادی طبی سہولیات بحال کرنے کی اپیل کی ہے۔
پچیس سال سے علاقے کے لیے واحد طبی مرکز آر ایچ سی شاگرام آغا خان ہیلتھ سروس کے ساتھ ایم او یو کے تحت بہترین کام کر رہا تھا، لیکن گزشتہ چھ ماہ سے ایم او یو ختم ہونے کے باعث نہ تو ڈاکٹر موجود ہیں اور نہ ہی طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جس سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
علاقے کے عوام نے رٹ پٹیشن وقاص احمد بنام چیف سکریٹری دائر کی ہے، جس پر عدالت نے ڈی ایچ او اور سیکریٹری صحت خیبر پختونخوا سے پندرہ دن میں جواب طلب کر لیا ہے۔
علاقے کے عوام نے صوبائی حکومت عدالت عالیہ سے درخواست کی ہے کہ آر ایچ سی شاگرام میں فوری طور پر ڈاکٹر تعینات کیے جائیں اور تمام بنیادی طبی سہولیات بحال کی جائیں تاکہ شہری، بزرگ اور بچے بروقت علاج حاصل کر سکیں۔