ہز ہائنس دی آغا خان اور ہیوسٹن کے میئر جان وِٹمائر کا اسماعیلی سینٹر ہیوسٹن کا، امریکہ میں ثقافت اور فنِ تعمیر کے نئے سنگِ میل کی حیثیت سے افتتاح
ہیوسٹن، امریکا(چترال ٹائمزرپورٹ ) ہیوسٹن کے اسماعیلی سینٹر کا باضابطہ افتتاح، ہیوسٹن، کے میئر،جان وِٹمائر (John Whitmire) اورہز ہائنس پرنس رحیم، آغا خان پنجم نے، کیا، جو دنیا بھر کے شیعہ اسماعیلی مسلمانوں کے روحانی پیشوا ہیں۔ اس تقریب میں ہیوسٹن اور دیگر علاقوںسے تعلق رکھنے والے سِول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے اور ثقافتی رہنماؤں کے علاوہ دنیا بھر سیآئے ہوئے اسماعیلی برادری کے رہنماؤں او ر حامیوں نے بھی شرکت کی۔ امریکا میں قائم کیا جانے والا یہ پہلا ثقافتی کمپلیکس، غور وفکر، ثقافت اور مشترکہ انسانی اقدار کے فروغ کے لیے وقف ہو گا۔
بفیلو بیو پارک (Buffalo Bayou Park) کے سامنے گیارہ (11) ایکڑ (4.5 ہیکٹر) پر محیط یہ مرکزایک خوبصورت نظارہ پیش کرتاہے اورتعمیرولینڈ اسکیپ آرکیٹکچر کا شاندارنمونہ ہے۔یہ مرکز اسماعیلی کمیونٹی کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل ہونے کے ساتھ ساتھ یہ ہیوسٹن کے متحرک ثقافتی منظرنامے میں بھی ایک اہم اضافہ ہے۔ اسماعیلی سینٹر، ہیوسٹن، کو نہایت باریک بینی اور غور و فکر کے ساتھ اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ ایک طرف اسماعیلی کمیونٹی کے لیے عبادت اور اجتماع کا مقام ہو، اور دوسری طرف وسیع تر کمیونٹی کے لیے مکالمے اور گفتگو کے لیے ایک دوستانہ ماحول فراہم کرے۔مرکز کی سہولیات عوامی پروگرامز، کمیونٹی سرگرمیوں، اور مشترکہ اقدامات کے لیے وسیع پیمانے پر دستیاب ہوں گی تاکہ مختلف طبقوں اور ثقافتوں کے درمیان تعلقات، تفہیم، اور تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئیہز ہائنس پرنس رحیم آغا خان پنجم نے فرمایا: ”اسماعیلی) جماعت(اور جن معاشروں میں وہ رہتی ہے، ان کے درمیان تعلقات ہمیشہ (باہمی) سمجھ بوجھ اور مشترکہ مقصد پر مبنی رہے ہیں۔ آج ہم ہر پس منظر اور ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہوئے اس روایت کا احترام کرتے ہیں۔اگرچہ اس عمارت کو اسماعیلی سینٹر کہا جائے گا، لیکن یہ صرف اسماعیلیوں کے لیے نہیں ہے۔ یہ تمام ہیوسٹن کے (شہریوں) کے لیے ہے — ایک ایسی جگہ جو ان تمام لوگوں کے لیے کھلی ہے جو علم، غور و فکر، اور مکالمے کیمتلاشی ہیں۔“
بفیلو پارک کے دلکش منظر کے سامنے اور تیزی سے ترقی کرتے ہوئے ایلن پارک وے کے کوریڈور اور مونٹروز(Montrose) بلیوارڈ کے سنگم پر واقع یہ مرکز، ہز ہائنس پرنس کریم آغا خان چہارم (سنہ2025ء— سنہ1936ء) کے ایک دیرینہ خواب کی تکمیل ہے۔یہ خواب سنہ2006ء میں
مرکز کے لیے زمین کی خریداری کے ساتھ حقیقت کی جانب بڑھنا شروع ہوا، اورآج اُسے اُن کے صاحبزادے اور جانشین ہز ہائنس پرنس رحیم آغا خان پنجم کی قیادت میں عملی جامہ پہنایا گیا ہے۔
ہیوسٹن کے میئر، جان وٹمائر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ”ہیوسٹن شہر اسماعیلی سینٹر کا خیرمقدم کرتے ہوئے فخر محسوس کرتا ہے -یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں ہر پس منظر سے تعلق رکھنے والے لوگ مکالمے، تفہیم اور سیکھنیکے لیے ایک ساتھ جمع ہو سکتے ہیں۔ جب میں نے تعمیراتی مراحل کے دوران اس کی جائے تعمیر کا دورہ کیا تھا،، تو میں پہلے ہی محسوس کر سکتا تھا کہ یہ ہمارے شہر کے لیے کس قدر اہمیت رکھے گا۔ اب جب کہ یہ مکمل ہو چکاہے، یہ ایلن پارک وے کوریڈور کے ساتھ ایک نیا یادگار مقام کے طور پر اُبھراہے، اور ہمارے سب سے مہذب علاقوں اور ثقافتی اداروں سے گھرا ایک امید اور روشنی کا مینار بن گیا ہے۔یہ اسماعیلی سینٹر، ہیوسٹن کے حقیقی جذبیکی بہترین عکاسی کرتا ہے یعنی ہماری گونا گونی، ہماری ہمدردی، اور ہماری کمیونٹی سے وابستگی کو ظاہر کرتا ہے۔یہ ایک ایسی جگہ ہے جو ہیوسٹن کے تمام شہریوں کو اکٹھا ہونے اور اُن چیزوں کاجشن منانے کی دعوت دیتی ہے جو ہمیں ایک دوسرے سے جوڑیرکھتی ہیں۔“
سینٹر کی مرکزی عمارت نو ایکڑ سے زائد رقبے پر پھیلی ہوئی ہے اور متعدد باغات اور صحنوں پرمشتمل ہے۔اس کیاطراف میں درختوں سے مزین راہداریاں، سایہ دار چھتیں اور کئی پرسکون آبی عناصر موجود ہیں، جن میں مرکزی داخلی راستے پر ایک شاندارفوارہ بھی موجود ہیجس میں عمارت کا عکس نظر آتا ہے۔عمارت اور مناظرِ فطرت کا یہ حسین امتزاج ایک پُرسکون شہری پناہ گاہ کی صورت اختیار کرلیتا ہے جو انسانوں، جگہوں اور قدرت کے درمیان ہم آہنگی کے اسماعیلی اُصولوں کی عکاسی کرتا ہے۔

